دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

شرعیہ اسی کی مقتضی ہُوئی کہ تکرار کی اجازت نہ دیں۔جب لوگ جانیں گے اگر نماز ہوچکی تو پھر نہ ملے گی اور ایسے افضال عظیمہ ہاتھ سے نکل جائیں گے تو خواہی نہ خواہی جلدی کرتے حاضر آئیں گے اور میّت کے فائدے اور اپنے بھلے کے لئے جلد جمع ہوجائیں گے اور شرع مطہر کے دونوں مقصد باحسن وجوہ رنگ ظہور پائیں گے۔الحمدﷲ! یہ ایك ادنٰی شمہ ہے اُس الٰہی عالم ، ربانی حاکم،کی نظر حقائق نگر کا ،جومصداق اعلٰی عظیم بشارت والا اُس حدیث صحیح کا ہے کہ حضور سیدا لمرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لوکان العلم معلقا بالثریا لتناولہ قوم من ابناءِ فارس[1]۔رواہ الامام احمد فی المسند وابونعیم فی الحلیۃ عن ابی ھریرۃ والشیرازی فی الالقاب عن قیس بن سعد رضی اﷲتعالٰی عنہما۔

علم اگر ثریا پر معلق ہوتا تو اولادِ فارس سے کچھ لوگ اسے وہاں سے بھی لے آتے۔ اسے امام احمد نے مسند میں اورابو نعیم نے حلیہ میں حضرت ابوہریرہ سے اورشیرازی نے القاب میں حضرت قیس بن سعد سے روایت کیا۔رضی اﷲتعالٰی عنہما۔

اعنی امام الائمہ سراج الامّہ کاشف الغمّہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ جن کی رائے منیر ونظر بے نظیر تمام مصالح شرعیہ کو محیط وجامع،اور مومنین کے لئے ان کی حیات وموت میں خیر محض ونافع

فجزاہ اﷲعن الاسلام والمسلمین کل خیر وقاہ وتابعیہ بحسن الاعتقاد کل ضروضیراٰمین یاارحم الراحمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدناومولٰنا محمد واٰلہ وصحابتہ ومجتھدی ملۃ اجمعین اٰمین!

تو خدا اسلام اور مسلمانوں کی جانب سے انہیں خیر کا صلہ دے اور انہیں اور حسنِ اعتقاد کے ساتھ ان کا اتباع کرنے والوں کو ہر تکلیف اور نقصان سے بچائے ،اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے! قبول فرما۔اور سب خوبیاں اﷲکے لئے جوسارے جہانوں کامالك ہے۔ اورخدائے برتر ہمارے آقا ومولاحضرت محمد، ان کی آل،ان کے صحابہ اور ان کے دین کے مجتہدین سب پر درود وسلام نازل فرمائے،الٰہی ! قبول فرما!

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مروی از ابوہریرہ دارالفکر بیروت ۲/۲۹۷،۴۲۰ ،۴۲۲،۴۶۹،حلیۃ الاولیاء ترجمہ نمبر ۳۲۸شہر بن حوشب دارالکتاب العربی بیروت ۶/۶۴،جامع الصغیر مع فیض القدیر حدیث ۷۴۶۴ دارالمعرفۃ بیروت ۵/۳۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن