دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قیراط ومن شہدھاحتی تدفن فلہ قیراطان قیل وما قیراطان قال مثل الجبلین العظیمین[1]۔ ولمسلم اصغرھا مثل احد[2]۔

ایك دانگ ثواب ہے اور دفن تك حاضر رہے تو دو دانگ ،جیسے بڑےدو٢ پہاڑ ،ان میں کا چھوٹا کوہِ احد کے برابر۔

اسی کے مثل مسلم وابن ماجہ نےحضرت ثوبان اورامام احمدنے بسندِ صحیح،قیراط نماز کی حدیث حضرت عبداﷲ بن عمررضی اﷲتعالٰی عنہم سے روایت کی اور طبرانی معجم اوسط میں حضرت جابر رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اتبع جنازۃ حتی یقضی دفنھاکتب لہ ثلثۃ قراریط،القیراط منھااعظم من جبل اُحد[3]۔

جو کسی جنازے کے ساتھ رہے یہاں تك کہ دفن ہوچکے اس کےلئے تین قیراط اجر لکھا جائے، ہرقیراط کوہ احد سے بڑا۔

بزار کی یہاں حدیث موقوف ابی ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ میں ہے:جو کسی جنازہ میں اہل جنازہ کے پاس تك جائے اُس کے لئے ایك قیراط ہے، پھر اگر جنازہ کے ساتھ تك چلے تو ایك قیراط اور ملے اور نماز پر تیسرا اور دفن پر انتظار تك چوتھا قیراط پائے۔

ابن ماجہ امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے راوی ،

من غسل میتا وکفنہ وحنطہ وحملہ وصلی علیہ ولم یفش علیہ ماراٰی خرج من خطیتہ مثل ماولدتہ امہ[4]۔

جو کسی میّت کو نہلائے، کفن پہنائے، خوشبو لگائے، جنازہ اٹھائے،نماز پڑھے اور جو ناقص بات نظر آئے اُسے چھُپائے وُہ اپنے گناہوں سے ایساپاك ہوجائے جس دن ماں کے پیٹ سے پیداہواتھا۔

اب اگر نمازِ جنازہ میں تکرار کی اجازت دیتے ہیں تولوگ تسویف وکسل کی گھاٹی میں پڑیں گے۔ کہیں گے کہ جلدی کیا ہے اگر ایك نماز ہوچکی ہم دوبارہ پڑھ لیں گے، اس تقدیر پر اگر لوگوں کا انتظار کیا جائے تو جنازہ کودیر ہوتی ہے اور جلدی کی جائےتو جماعت ہلکی رہتی ہے اور دونوں باتیں مقصود شرع کےخلاف، لاجرم مصلحتِ


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الجنائز نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/۳۰۷

[2] صحیح مسلم کتاب الجنائز نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/۳۰۷

[3] مجمع الزوائد بحوالہ معجم اوسط باب تجہیز المیت دارالکتاب بیروت ۳/۲۰

[4] سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی غسل المیت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن