30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترمذی کی روایت میں ہے:
|
من صلی علیہ ثلثۃ صفوف اوجب[1]۔ |
جس پر تین صفیں نماز پڑھیں اُس کے لئے جنت واجب ہوگئی۔ |
ابن ماجہ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں۔
|
من صلی علیہ مائۃ من المسلمین غفرلہ[2]۔ |
جس پر سو مسلمان نماز پڑھیں بخشا جائے۔ |
نسائی ام المومنین میمونہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مامن میّت یصلی علیہ امّۃ من الناس الاشفعوا فیہ[3]۔ |
جس مُردے پر مسلمانوں کا ایك گروہ نماز پڑھے اُ ن کی شفاعت اس کے حق میں قبول ہو۔ |
راوی حدیث ابو الملیح نے کہا:گروہ چالیس آٓدمی ہیں۔طبرانی معجم کبیر میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی ،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مامن رجل یصلی علیہ الاغفراﷲ لہ[4]۔ |
جس مسلمان پر سَو آدمی نماز پڑھیں اﷲ عزوجل اُس کی مغفرت فرمادے۔ |
لہذا شریعتِ مطہرہ نے صرف فرضیت کفایہ پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ نماز جنازہ میں نمازیوں کے لئے عظیم واعظم افضالِ الٰہیہ کے وعدے دئے کہ لوگ اگر نفع میّت کے خیال سے جمع نہ ہوں گے اپنے فائدے کے لئے دوڑیں گے، اس بارے میں چھ میں چھ حدیثیں اوپر گزریں، اورصحاح ستّہ میں ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من شھدالجنازۃ حتی یصلی علیھا فلہ |
جونماز ہونے تك جنازہ میں حاضر رہے اس کے لئے |
[1] جامع الترمذی ابواب الجنائز امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۱/۱۲۲
[2] سنن ابن ماجہ باب ماجاء فیمن صلی علیہ جماعۃ من المسلمین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۰۸
[3] سنن النسائی فضل من صلی علیہ مائۃ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ١/۲۸۲
[4] مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی فی الکبیر باب فیمن صلی علیہ جماعۃ دارالکتاب بیروت ۳/۳۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع