دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

یحبس بین ظھرانی اھلہ [1]۔

روکنا نہ چاہئے۔

طبرانی بہ سند حسن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے راوی ، میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوفرماتے سنا :

اذامات احدکم فلا تحسبوہ واسرعوابہ الی قبرہ[2]۔

جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے نہ روکو اور جلدی دفن کو لے جاؤ۔

ولہذا علماء فرماتے ہیں:اگر روزِ جمعہ پیش از جمعہ جنازہ تیار ہوگیا جماعت کثیرہ کے انتظار میں دیر نہ کریں پہلے ہی دفن کردیں۔ اس مسئلہ کا بہت لحاظ رکھنا چاہئے کہ آج کل عوام میں اس کے خلاف رائج ہے،جنہیں کچھ سمجھ ہے وہ تو اسی جماعت کثیر کے انتظارمیں روکے رکھے ہیں، اور نرے جُہال نے اپنے جی سے اور باتیں تراشی ہیں، کوئی کہتا میّت بھی جمعہ کی نماز میں شریك ہوجائے،کوئی کہتا ہے نماز کے بعد دفن کریں گے تو میت کو ہمیشہ جمعہ ملتا رہے گا۔ یہ سب بے اصل وخلاف مقصد شرع ہیں۔ درمختار میں ہے۔یسرع فی جنازۃ[3] (جنازے میں جلدی کرے۔ت)تنویر الابصار میں ہے:

وکرہ تاخیر صلاتہ ودفنہ لیصلی علیہ جمع عظیم بعد صلٰوۃ الجمعۃ[4]۔

اس مقصد سے کہ جمعہ کے بعد جماعتِ عظیم شریك جنازہ ہونمازِ جنازہ اور دفن میں تاخیر مکروہ ہے۔(ت)

نیز جنازے پر تکثیرِ جماعت شرعًا بہت محبوب کہ اس میں میت کی اعانت جسیم اوراُس کے لئے عفو سیئات و رفع درجات کی امید عظیم ہے،چالیس نمازیوں اورسَو نمازیوں کی تین حدیثیں اوپر گزریں، اور احمد اورابوداؤدو ترمذی وابن ماجہ حضرت مالك بن ہبیرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ما من مومن یموت فیصلی علیہ امۃ من المسلمین یبلغون ان یکونوا ثلثۃ صفوف الا غفرلہ[5]۔

جس مسلمان کے جنازے پر مسلمانوں کا ایك گروہ کہ تین صف کی مقدار کو پہنچتا ہو نماز پڑھے اس کی مغفرت ہوجائے گی۔

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد باب تعجیل الجنازہ آفتاب عالم پریس لاہور ٢/۹۴

[2] المعجم الکبیر مروی ازعبداﷲ بن عمرحدیث ١٣٦١٣ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۱۲/۴۴۴

[3] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/۱۲۴

[4] درمختار شرح تنویر الابصار باب صلٰوۃ الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/۱۲۴

[5] سنن ابی داؤد باب فی الصفوف علی الجنازۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن