دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(اور تمہیں پانی نہ ملے۔ت)اور رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لایقبل اﷲ صلٰوۃ احدکم اذاحدث حتی یتوضأ [1]۔اخرجہ الشیخان وابوداؤد والترمذی عن ابوہریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

بے وضو جب تك وضو نہ کرے خدا اس کی نماز قبول نہیں فرماتا ۔ اسےبخاری ومسلم، ابوداؤد اورترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت)

اور خودحضرت ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتقبل صلٰوۃ بغیرطھور ولاصدقۃ من غلول[2]۔اخرجہ عنہ مسلم والترمذی وابن ماجۃ ۔

کوئی نماز بغیر طہارت کے اور کوئی صدقہ مالِ خیانت سے مقبول نہیں۔ اسے حضرت ابوہریرہ سے مسلم ،ترمذی اورابن ماجہ نے روایت کیا۔(ت)

نمازِ جنازہ میں تعجیل شرعًا نہایت درجہ مطلوب ۔صحاح ستّہ میں ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : اسرعوابالجنازۃ[3] ۔ جنازہ میں جلدی کرو۔امام احمدو ترمذی و ابن حبان وغیرہم امیرالمومنین مولا علی کرم اﷲ وجہہ الکریم سے راوی حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلاث لاتؤخرھن،الصّلٰوۃ اذا اٰتت والجنازۃ اذاحضرت والایم اذاوجدت لھاکفوا[4]۔

تین چیزوں میں دیر نہ کرو:نماز جب اس کاوقت آجائے اور جنازہ جس وقت حاضر ہو، اورزنِ بے شوہر جب اس کا کفو ملے۔

سنن ابی داؤد میں حصین بن وحوح انصاری رضی اﷲتعالٰی عنہ سے مروی ،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

عجلوافانہ لاینبغی لجیفۃ مسلم ان

جلدی کروکہ مسلمان کے جنازے کو

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب لاتقبل الصلٰوۃ بغیر طہور قدیمی کتب خانہ کراچی ١/۲۵،صحیح البخاری کتاب الحیل قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۱۱۲۸

[2] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/۱۱۹

[3] صحیح مسلم کتاب الجنائز نور محمد اصح المطابع کراچی ١/٣٠٧

[4] المستدرك علی الصحیحین کتاب النکاح دارالفکر بیروت ۲/۱۶۲،جامع الترمذی ابواب الجنائز امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی۱/۱۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن