30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقول: یہ حدیثیں بھی نفی تکرار پر صریح دال ہیں، حدیث ثانی تو عام مطلق ہے اور اول میں فی یوم کی قید اس نظر سے کہ مثلًا ظہر کی نمازوں کی تکرار سے تو آپ ہی مکرر ہوگی، کل کی ظہر اور آج کی اورکہ ان کا سبب وقت ہے،جب وقت دوبارہ آیا دوبارہ آئی، مگر ایك ہی سبب یعنی ایك ہی وقت میں مکرر نہ ہوگی، نمازِ جنازہ کا سبب مسلم میّت ہے۔ جب میت متکرر ہو نماز متکرر ہوگی مگر ایك ہی میّت پر مکرر نہیں ہوسکتی۔
ثالثًا ابوبکر بن ابی شیبہ استادامام بخاری و مسلم نے روایت کی:
|
عن صالح مولی التوأمۃ عمن ادرك ابابکر و عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما انھم کانوا اذاتضایق بھم المصلی انصرفوا ولم یصلوا علی الجنازۃ فی المسجد [1]۔ |
یعنی ابوبکرصدیق وعمر فاروق ودیگر صحابہ کرام رضی اﷲتعالٰی عنہم کی عادت کریمہ تھی کہ جب نمازِ جنازہ میں مصلّی تنگی کرتا اس میں گنجائش نہ پاتے واپس جاتے اور نماز جنازہ مسجد میں نہ پڑھتے۔ |
اقول: نماز جنازہ کے جو فضائل جلیلہ ہیں صدیق وفاروق وصحابہ رضی اﷲتعالی علیہم پر مخفی نہ تھے نہ اُن سے توقع کہ ایسے فضل جلیل کے لئے تشریف بھی لائیں اور پھر باوصف قدرت اُسے چھوڑ کر چلے جائیں، اگر نمازِ جنازہ دوبارہ جائزہوتی تو تنگی مصلّی کیا حرج کرتی واپس جانے کی کیاوجہ تھی۔ جب پہلے لوگ پڑھ چکے اس کے بعد دوسریجماعت فرمالیتے۔
|
رابعًا عن عبداﷲ بن سلام لمافاتتہ الصّلوۃعلی عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال ان سبقت بالصلٰوۃ فلم اسبق بالدعاء لہ[2]۔ ذکرہ السیدالازھری فی فتح اﷲ المعین وقد کان ھذا الحدیث فی ذکری و الاستنادبہ فی خاطری حتی رأیت الازھری تمسك بہ فاسندتہ الیہ ولم یحضرنی الان من غیرہ۔ |
یعنی عبداﷲ بن سلام رضی اﷲتعالٰی عنہ کو جب امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ کے جنازہ مبارك پر نماز میرے آنے سے پہلے ہوچکی تو کہا کہ دعا کی بندش تو نہیں میں ان کے لئے دعا کروں گا۔اسے فتح اﷲ المعین میں سیدازہری نے ذکر کیا،یہ حدیث مجھے یاد تھی اوراس سے استناد میرے ذہن میں تھا یہاں تك کہ میں نے دیکھا کہ سید ازہری نے اس سے استدلال کیاہے تو میں نے انہی کی طرف اس کی نسبت کی اور بروقت اس کاکوئی اور حوالہ میرے ذہن میں نہیں(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع