30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اجابۃ الدعوۃ وتشمیت العاطس[1]۔رواہ الشیخان عن ابی ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ۔ |
پیچھے ہونا(٤) دعوت قبول کرنا(٥) چھینك پر تحمید کا جواب دینا۔اسےبخاری ومسلم نےحضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کاکیا،(ت) |
عام مومنین کاحق ایسا ہونا آسان کہ حضار سے بعض نے ادا کردیا اداہوگیا مگرمولائے نعمت ہردوجہاں محمد رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کاحق عظیم کہ بعد حضرتِ حق عزوجل اعظم حقوق ہے ۔اگر حضار پر لازم عین ہو، کیا مستبعد معہذا،اعظم مقاصد مہمہ سے ہر مسلمان حاضر کا بالذات اس شرفِ اجل واعظم سے مشرف ہونا ہے۔ ہم اوپر متعدداحادیث بیان کرچکے کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بندہ مقبول کو بعد وفات پہلا تحفہ بارگاہِ عزّت سے ملتاہے یہ ہے کہ جتنے لوگ اس کے جنازہ کی نماز پڑھتے ہیں اﷲ عزوجل سب کی مغفرت فرما دیتا ہے [2]۔ نہ کہ نبی کا جنازہ نہ کہ سیّدالانبیاء علیہ وعلیہم افضل الصلٰوۃٰ والثناء کا، اس کے فضل کی مقدار کون قیاس کرسکتاہے ! شریعت محمدیہ علٰی صاحبہا افضل الصلٰوۃ والتحیۃ مسلمانان کے لئے خیر محض ونفعِ خاص لے کر آئی ہے نہ کہ معاذاﷲ انہیں ایسے فضل عظیم سے محروم کرنا تو حکمتِ شرعیہ اسی کی مقتضی تھی کہ یہاں اجازتِ عامہ دی جائے۔حجرہ اقدس میں جگہ کتنی اورحضارتیس ہزار، کما ورد فی حدیث جیساکہ ایك حدیث میں آیا ہے۔ت)،اب اگر یہ حکم ہوتا کہ اوّل بار جو پڑھ لیں پڑھ لیں تو ہزار صحابہ کی محرومی، دوسرے اس پر تنافس شدید واقع ہونا مظنون بلکہ یقینی ، جب معلوم ہوتا کہ یہاں بھی مثل تمام جنائز ایك ہی بار کی اجازت ملے گی تو ہر ایك یہ چاہتا کہ میں ہی پڑھ لوں،لہذا محمد رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کاعلم عظیم وجودِ عمیم، مقتضی ہوا کہ اپنے معاملہ میں خود فوج فوج حاضری کی وصیّت فرمادی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ۔یہی سرِّ جلیل جنازہ اقدس پر جنازہ نہ ہونے کی بھی ایك حکمت نفسیہ ہے تاکہ تمام حضار ِبالذات بلاواسطہ حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے شرفیاب ہوں ۔امامِ اجل سُہیلی یہاں امامت نہ ہونے کی وجہ فرماتے ہیں:
|
اخبراﷲ انہ وملٰئکتہ یصلون علیہ صلی اﷲ علیہ وسلم وامرکل واحدمن المومنین ان یصلی علیہ فوجب علی کل واحد ان یباشر |
یعنی اﷲ عزّوجل نے خبر دی کہ وہ اوراس کے فرشتےمحبوب صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم پر ردرود بھیجتے ہیں اور ہر مسلمان کو حکم فرمایا کہ ان پر درود بھیجے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی آلہٖ وبارك وسلم۔تو ہر شخص پرواجب ہوا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع