30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حریص، ہر مومن پرنہایت نرم دل مہربان۔وُہ کیونکر گوارافرمائیں کہ دُنیا میں اُن کے تشریف رکھتے ہوئے مسلمان سخت منزل کاسفر کرے اوران کی رحمت اُن کی برکت کا توشہ اُس کےساتھ نہ ہو اوروں کی نماز اُن کی نماز سے کیا مانع ہوسکتی ہے تو اس فعل کا وجہ خاص ہی سے ناشی ہونا ظاہرولامع، وزید وعمرکا مصطفی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم پر قیاس باطل وضائع۔شرح موطائے امام مالك میں ہے:
|
والدلیل علی الخصوصیت مازاد مسلم (فذکرہ قال) وھذالایتحقق فی غیرہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم [1]۔ |
خصوصیت کی دلیل وُہ ہے جو مسلم نے مزید روایت کیا(اس کے بعد حدیث مذکور بیان کی پھر کہا) اور یہ بات حضور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے میں متحقق نہیں(ت) |
مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں علامہ ابن مالك سے ہے :
|
صلاتہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کانت لتنویر القبروذالایوجد فی صلٰوۃ غیرہ٢[2]۔ |
حضوراقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی نماز قبر کو روشن کرنے کے لئے تھی اور یہ بات دوسرے کی نماز میں نہیں۔(ت) |
اقول: اس سے زائد محل خصوص،خصوص واقعہ سید اہل خصائص ہے صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ۔وہاں تو ان معاملات میں بہت باتیں خصوصیات سے واقع ہوئیں۔ نعش مبارك کا مقابر کی طرف نہ لے جانا، جہاں روح اقدس نے رفیق اعلٰی کی طرف رجوع فرمایا،خاص اس جگہ دفن ہونا، نہلانے میں قمیص مقدس بدنِ اقدس سے نہ جدا کیا جانا، سب صحابہ کے مشرف ہولینے کے لئے جنازہ مبارك کا پونے دودن رکھا رہنا۔ جنازہ اقدس پر کسی کی امامت روا نہ نہ ہونا انہیں خصوصیات میں، یہ بھی سہی، خصوصًا جبکہ حدیث میں وارد ہے کہ یہ صورت حسب وصیّت اقدس واقع ہوئی کما قدمنامن حدیث عبداﷲ رضی اﷲتعالٰی عنہ (جیسا کہ حضرت عبداﷲ رضی اﷲتعالٰی عنہ کی حدیث سے ہم اس کو پیش کرچکے۔ت)نمازِ جنازہ مسلمان کاحق مسلمان پر ہے۔رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
حق المسلم علی المسلم خمس ردّالسلام و عیادۃ المریض واتباع الجنازۃ و |
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں(١) سلام کا جواب دینا(٢)بیماری میں عیادت کرنا(٣) جنازہ کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع