30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
امر بد فنھم بدمائھم ولم یغسلواولم یصلوا علیھم[1]۔و راہ ایضااحمد بسند جید والترمذی وصححہ والنسائی وابن ماجۃ ۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ان شہدائے کرام کو ویسے ہی خون آلود دفن کرنے کا حکم فرمایا اور انہیں غسل نہ دیا گیا، نہ ان کی نماز ہوئی۔ اسے احمد نے سند جید کے ساتھ روایت کیا۔ترمذی نے روایت کرکے صحیح قرار دیا۔نسائی اورابن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے(ت) |
مجتہدین زمانہ کے مسلك کے بالکل خلاف ہے کہ حدیث صحیح بخاری کے رَد کے لئے ادھر کی روایات پر عمل حلال جانیں۔
ثانیًا:اُس کی خود حالت یہ کہ اس کی کوئی سند مسند مقال سے خالی نہیں اور متن بشدت مضطرب اگر اس کی تفصیل کیجئے ایك رسالہ مستقل ہوتا ہے، مجتہد صاحب کو ہوس ہوئی تو بعونہٖ تعالٰی تسکین کافی کی جائے گی وباﷲ التوفیق لاجرم ان مجتہدین تازہ کے بزرگوار ابن تیمیہ کے جدِّ امجد نےمنتقی میں کہا:
|
قدرویت الصلٰوۃ علیہم باسانیدلاتثبت[2]۔ |
شہدائے اُحد کی نماز ہونا ایسی سندوں سے مروی ہے جو ثابت نہیں۔(ت) |
ہاں تو ایك اثر مرسل ابوداؤد نے مراسیل میں بسند ثقات ابومالك غفاری تابعی سے روایت کیا:
|
ان النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صلی علٰی قتلٰی اُحد، عشرۃ عشرۃ ،فی کل عشرۃ حمزۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ حتی صلی علیہ سبعین صلٰوۃ [3]۔ |
نبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے شہدائے اُحد پر دس دس آدمی کرکے نماز پڑھی،ہردس میں حضرت حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہوتے، یہاں تك کہ ان پر ستّر بار نماز پڑھی ۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع