30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم بنی سالم بن عوف حتی توفی، وکان قال لاھلہ لمادخل اللیل اذامت فادفنونی ولاتدعو رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فانی اخاف علیہ الیہود ان یصاب بسببی فاخبر النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم حین اصبح[1] ملخصاالحدیث۔ |
صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو نہ بلانا، رات کاوقت ہے مجھے یہود سے اندیشہ ہے مباداحضور کو میرے سبب سے کوئی تکلیف پہنچے۔ ان کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا ،صبح نبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو خبرہوئی ۔وباﷲ التوفیق |
ثمّ اقول: وباﷲ استعین(پھر میں اﷲ تعالٰی کی مدد سے کہتاہوں۔ت)حقیقتِ ولایت سے قطع نظر کرکے یہاں ایك لطیف تر تقریر ہے کہ فیضِ قدیر سے قلبِ فقیر پر فائز ہوئی، نمازِ جنازہ شفاعت ہے کما صرحت بہ الاحادیث(جیساکہ احادیث میں اس کی تصریح موجود ہے۔ت) احمدومسلم و ابوداؤدوابن ماجہ کی حدیث میں عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
مامن رجل مسلم یموت فیقوم علی جنازتہ اربعون رجلا لایشرکون باﷲ شیئا الاشفعھم اﷲ فیہ[2]۔ |
جس مسلمان کے جنازے میں چالیس مسلمان نماز میں کھڑے ہوں اﷲ تعالٰی اس کے حق میں اُن کی شفاعت قبول فرمائے۔ |
احمدومسلم و نسائی نے ام المومنین وانس بن مالك رضی اﷲتعالٰی عنہما اورترمذی نے صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے روایت کی رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
مامن میت تصلی علیہ اُمۃ من المسلمین یبلغون مائۃ کلھم یشفعون لہ الا شفعوافیہ[3]۔ |
جس میّت پر سَو مسلمان نمازِ جنازہ میں شفیع ہوں ان کی شفاعت اُس کے میں قبول ہو۔ |
اور مالك شفاعت صرف حضور شفیع یوم النشور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ہیں، اور جوکوئی شفاعت کرے حضور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع