دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لم یصل علیہ احد بعدکما سنذکر الجزم بہ عن الامام شمس الائمہ السرخسی رحمۃ اﷲ علیہ۔

اس کے بعد کسی نے حضور کی نماز جنازہ نہ پڑھی-- جیسا کہ شمس الائمہ سرخسی رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ سے اس پر جز م ہم آگے نقل کریں گے۔

ثالثاثبوت دینا ہوگا کہ پہلی نماز ولی احق نے خود پڑھی تھی پھر اعادہ کی ،قطع نظر اس سے کہ جب نماز اوّل نہ ولی احق نے خود پڑھی نہ اس کے اذن سے ہُوئی تواُسے ہمارے نزدیك بھی اعادہ کا اختیار ہے۔ ان مجتہدصاحب کاوہ حکم واصرار صحیح ٹھہرانا خاص اسی صورت کے ثبوت پر موقوف کہ یہاں واقعہ یہی تھا۔

اقول: وباﷲ التوفیق زمانہ اقدس حضور سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم میں تمام مسلمین کے ولی احق واقدم خود حضور پُرنورصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ہیں۔ اﷲ عزوجل فرماتا ہے اَلنَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیۡنَ مِنْ اَنۡفُسِہِمْ[1] (نبی مسلمانوں کے انکی جانوں سے زیادہ مالك رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انااولٰی بالمؤمنین من انفسھم[2]۔ رواہ احمد و الشیخان والنسائی وابن ماجۃ عن ابی ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

میں مسلمانوں کا ان کی جانوں سے زیادہ مالك ہوں۔اسے امام احمد، بخاری،مسلم، نسائی، ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا(ت)

تو جو نماز قبل اطلاع حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اور لوگ پڑھ لیں پھر اگر حضور پُرنورصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اعادہ فرمائیں تو یہ وہی صورت ہے کہ نمازِاول غیر ولی احق نے پڑھی ،ولی احق اختیارِاعادہ رکھتا ہے اسے ان مجتہد صاحب کی صورت سے کچھ علاقہ نہ ہوگا خصوصًا جب کہ پہلے سے ارشاد فرمایا ہو کہ فلاں مریض جب انتقال کرے ہمیں خبر دینا کہ آخر یہ ارشاد اسی لئے تھا کہ خود نماز پرھنے کاقصد تھا تو اگر اوروں کاپڑھنا ثابت ہو تو صرف بے اذنِ ولی نہیں بلکہ خلافِ اذن ولی ہوگا، اگرچہ اُن کا اطلاع نہ دینا بمتقضائے ادب ومحبت ہو جیساکہ سکینہ سودأخادمہ مسجداُم محجن رضی اﷲتعالٰی عنہما کے معاملہ میں واقع ہوا۔ موطائے امام مالك وغیرہ میں حدیث ابی امامہ اسعد بن سہل بن حنیف رضی اﷲتعالٰی عنہما سے ہے، جب وُہ بیمار ہوئیں رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اذاماتت فاٰذنونی[3] جب اس کا انتقال ہو مجھے خبر کردیناان کا جنازہ شب کو تیار ہوا، صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہ 

 



[1] القرآن ٣٣/٦

[2] صحیح البخاری کتاب الکفالۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٠٨

[3] موطاامام مالك التکثیرہ علی الجنائز میر محمد کتب خانہ کراچی ص٢٠٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن