30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ان اول مایبشربہ المومن ان یقال ابشرولی اﷲبرضاوالجنۃ قدمت خیرمقدم قدغفراﷲ لمن تبعك واستجاب لمن استغفرلك وقبل من شھد لک[1]۔واما تصحیح عیاض اقول لامتمسك فیہ للمخالف المدعی للاجتھاد وکیف یجوزلہ ان یقلد عیاضا وھو لایقلد من یقلدہ عیاض اعنی الامام مالك ولا من ھواکبرمنہ اعنی الامام الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ثم حسبنافی قبول التصحیح ان نقول نعم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صلٰوۃ الجنازۃ مرۃ وذلك حین تمت البیعتہ علٰی یدالصدیق رضی اﷲتعالٰی عنہ صحت ولایتہ اما قبل ذلك فما کان الناس لایدعون و ینصرفون ثم اذاصلی الصدّیق
|
فارسی رضی اﷲتعالٰی عنہ نبی کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ : سب سے پہلے مومن کوجو بشارت دی جاتی ہے وہ یہ ہےکہ اس سے کہاجاتاہے اے خداکے ولی! تجھے اس کی خوشنودی کا مژدہ ہو، جنت تیرے خیرمقدم کو تیار ہے اور اﷲنے تیرے جنازے کے ساتھ چلنے والوں کی مغفرت فرمادی اور تیرے لئے استغفار کرنے والوں کی دُعا قبول کی اور تیرے لئے شہادت دینے والوں کو قبول فرمایا۔ رہی قاضی عیاض کی تصحیح، تو میں کہتاہوں اس میں مخالف مدعی اجتہاد کے لئے کوئی جائے تمسك نہیں، اس کےلئے قاضی عیاض کی تقلید کیسے روا ہوگی جب کہ وہ ان کی بھی تقلید نہیں کرتا جن کے قاضی عیاض مقلّد ہیں یعنی امام مالك رضی اﷲتعالٰی عنہ ، نہ ان کی جوان سے بزرگ ہیں یعنی امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔پھر ہمارے لئے قبول تصحیح کے معاملے میں یہ کہنا کافی ہے کہ ہاں ایك بار حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھی گئی-- وُہ اس وقت جب حضرت صدیق اکبر رضی اﷲتعالٰی عنہ کے ہاتھ پر بیعت تمام ہوئی اور ان کی ولایت صحیح ہوگئی۔ اس سے قبل صرف یہ تھا کہ لوگ آکر دعا کرتے اورلوٹ جاتے ۔ پھر جب حضرت صدیق نے نماز ادا کی تو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع