30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ظاہر ھذا، ان المرادبالصلٰوۃ علیہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ماذھب الیہ جماعۃ ان من خصائصہ انہ لم یصل علیہ اصلاوانما کان الناس یدخلون فید عون ویفترقون، قال الباجی ولھذا وجہ وھوانہ افضل من کل شہید والشہید یغنیہ فضلہ عن الصلٰوۃ علیہ وانما فارق الشھید فی الغسل لانہ حذرمن غسلہ ازالۃ الدم عنہ، وھومطلوب بقائہ لطیبہ ولانہ عنوان بشھادتہ فی الاٰخرۃ ولیس علی النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم مایکرہ ازالتہ عنہ فافترقاانتھی ای ماافادالامام ابوالولید۔ ثم نقل عنہ جوابا ان المقصود من الصلٰوۃ علیہ صلی اﷲ علیہ وسلم عودالتشریف علی المسلمین مع ان الکامل یقبل زیادۃ التکمیل۔ ثم اثرعن القاضی عیاض تصحیح ان الصلٰوۃ کانت ھی المعروفۃ لامجرد الدعا١ [1]فقط اھ
|
اسکا ظاہر یہی ہے کہ حضور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم پرصلٰوۃسے مراد وہی ہے جوایك جماعت کامذہب ہے کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے خصائص سے ہےکہ ان کی نمازِ جنازہ بالکل نہ پڑھی گئی، پس یہ ہوا کہ لوگ داخل ہوتے اور دعاکرکے جداہوجاتے --باجی نے فرمایا: اس کی ایك وجہ ہے، وہ یہ کہ سرکار ہر شہید سے افضل ہیں اور شہید کو اس قدر فضیلت حاصل ہے کہ اس کی نماز جنازہ کی ضرورت نہیں۔ رہایہ کہ غسل کے بارے میں سرکار کا معاملہ شہید سے الگ رہا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ شہید کو غسل اس لئے نہیں دیاجاتا کہ اس پر جوخون لگا ہے وہ زائل ہوجائے گا جبکہ پاکیزگی کے باعث اس کا باقی رہنا مطلوب ہے-- اور اس لئے بھی کہ آخرت میں وہ اس کی شہادت کا نشان ہوگا--اور نبی اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے جسم پر ایسی کوئی چیز نہیں جسے زائل کرنا پسندیدہ نہ ہو-- اس لئے یہ حکم الگ الگ-- امام ابو الولید باجی کا افادہ ختم ہوا۔ پھر اس کا جواب نقل کیاکہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کا مقصد یہ ہےکہ مسلمانوں کو شرف حاصل ہو--- دوسرے یہ کہ کامل مزید تکمیل کے قابل ہوتا ہے۔ پھر امام قاضی عیاض سے اس کی تصحیح نقل کی کہ وہ صلٰوۃ یہی معروف نمازِ جنازہ تھی محض دعا نہ تھی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع