دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

بدلنا چاہیں نہ اس کے عوض کچھ قیمت لینا۔ لوگ اس دُعا پر آمین آمین کہتے ، پھر باہر چلے جاتے اور دوسرے آتے یہاں تك کہ مردوں ،پھرعورتوں،پھر بچوں نے حضور پر صلٰوۃ کی۔(ت)

بزارو حاکم و ابن سعد وابن منیع و بیہقی و طبرانی معجم اوسط میں حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

از غسلتمونی وکفنتمونی علٰی سیریری ثم اخرجواعنی فان اول من یصلی علی جبرئیل ثم میکائیل ثم اسرافیل ثم ملك الموت مع جنودہٖ من الملٰئِکۃ باجمعھم ثم ادخلو اعلی فوجا فصلوا علی وسلمو تسلیما[1]۔

جب میرے غسل وکفن مبارك سے فارغ ہو مجھے نعش مبارك پر رکھ کر باہر چلے جاؤ، سب میں پہلے جبرئیل مجھ پر صلٰوۃ کریں گے پھرمیکائیل،پھراسرافیل،پھرملك الموت اپنے سارے لشکروں کے ساتھ، پھر گروہ گروہ میرے پاس حاضر ہوکر مجھ پر درود سلام عرض کرتے جاؤ۔

امام جلاالدین سیوطی خصائص کبرٰی میں فرماتے ہیں:

قال البیہقی، تفردبہ سلام الطویل عن عبدالملك بن عبدالرحمٰن وتعقبہ ابن حجر فی المطالب العالیۃ بان ابن منیع اخرجہ من طریق مسلمۃ بن صالح عن عبدالملك بہ فھذہ متابعۃ السلام الطویل واخرجہ البزارمن وجہ اٰخر عن ابن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ[2]۔

بیہقی نے کہا:عبدالملك بن عبدالرحمن سے اسکی روایت میں سلام طویل منفرد ہیں۔ اس پر علامہ ابن حجر نے"مطالب عالیہ"میں تعاقب فرمایاکہ اسے ابن منیع نے بطریق مسلمہ بن صالح،عبدالملك سے اسی سند سے روایت کیا ہے تو یہ سلام طویل کی متابعت ہوگئی اور اسے بزار نے ایك اور طریق سےحضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

اس حدیث سے بھی ظاہرکہ حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے خود اپنے جنازہ اقدس کی نسبت اسی قدر تعلیم فرمائی کہ گروہ گروہ حاضر ہوکر درودوسلام پڑھتے جانا۔شرح موطائے امام مالك للعلامۃ الزرقانی میں بعد ذکر حدیث مذکور امیر المومنین علی ہے:


 

 



[1] المستدرك علی الصحیحین کتاب المغازی  دارالفکر بیروت ٣/٦

[2] الخصائص الکبرٰی باب اختصاصہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم بالصلٰوۃ علیہ افرادًا الخ دارالکتب الحدیثیہ مصر ٣/٣٩٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن