دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

علیہ الرجال ثم النساء ثم الصبیان [1]۔

اور اﷲ کا قول پُورا ہوا۔ الٰہی ! تو ہم کو ان پر اتاری ہوئی کتاب کے پیرؤوں سے کر اوراُن کے بعد بھی اُن کے دین پر قائم رکھ اور ِقیامت ہمیں ان سے ملا۔مولا علی یہ دعا کرتے اورحاضرین آمین کہتے، یہاں تك کہ اُن پر مردوں پھر عورتوں پھر لڑکوں نے صلٰوۃ کی ، صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم۔(ت)

اور یہی ظاہر اس حدیث کا ہے جوابن سعد وبیہقی نے محمد بن ابراہیم تیمی مدنی سے روایت کی:

لما کفن رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ووضع علی سریرہ دخل ابوبکر وعمر فقالا السلام علیك ایھا النبی ورحمۃ وبرکاتہ ومعھما نفر من المہاجرین والانصار قدرمایسع البیت فسلموا کما سلم ابوبکر وعمر وھمافی الصف الاول حیال رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اللھم انا اشھد ان قد بلغ ماانزل الیہ ونصح لامتہ وجاھد فی سبیل اﷲ حق اعزاﷲدینہ وتمت کلماتہ فاومن بہ وحدہ لا شریك لہ فاجعلنایاالٰھنا ممن یتبع القول الذی انزل معہ راجمع بینناوبینہ حتی نعرفہ وتعرفہ بنافانہ کان بالمؤمنین رؤفا رحیما لانبغی بالایمان بدلا ولا نشتری بہ ثمنا ابدا فیقول الناس اٰمین اٰمین ثم یخرجون ویدخل علیہ اٰخرون حتی صلوا علیہ الرجال ثم النساء ثم الصبیان[2]۔

یعنی جب حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو کفن دے کر سریر مبارك پرآرام دیا صدیق وفاروق رضی اﷲتعالٰی عنہما نے حاضر ہوکر عرض کی: سلام حضور پر اے نبی اوراﷲ کی مہر اوراس کی افزونیاں، اور دونوں حضرات کے ساتھ ایك گروہ مہاجرین اورانصار کاتھا جس قدر حجرہ پاك میں سماجاتا اُن سب نے یوں ہی سلام عرض کیااورصدیق و فاروق پہلی صف میں رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے سامنے کھڑے یہ دعاکرتے:الٰہی ! میں گواہی دیتا ہوں کہ جو کچھ تونے اپنے نبی پر اتاراحضور نے امت کو پہنچایا اور اس کی خیرخواہی میں رہے اور راہ ِخدا میں جہاد فرمایا، یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی نے اپنے دین کو غلبہ دیا اوراﷲ کی باتیں پوری ہوئیں، تو ایك اﷲ پر ایمان لایا گیا اُس کا کسی کو شریك نہیں تو اے معبود ہمارے! ہمیں ان کی کتاب کے پیروؤں میں کر جواُن کے ساتھ اُتری اور ہمیں اُن سے ملا کہ ہم انہیں پہچانیں اور تو ہماری پہچان انہیں کرادے کہ وہ مسلمانوں پر رحم دل تھے۔ ہم نہ ایما ن کسی چیز سے

 


 

 



[1] الطبقات الکبری لابن سعد ذکر الصلٰوۃ علی رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم دارصادر بیروت ٢/٢٩١

[2] الطبقات الکبری لابن سعد ذکر الصلٰوۃ علی رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم دارصادر بیروت ٢/٢٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن