دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

نذیر حسین رکھا، دوبرس ہوئے بعض غیر مقلدین نے سفر میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء ملا کر پڑھنے پر زور دیا اوراس مسئلہ کی تقریر جودہلوی صاحب نے معیار میں بہت چمك کر کی اُس پر ناز تھا، فقیرغفراﷲ تعالٰی سے سوال ہوا اس کے جواب میں یہ عجالہ لکھا گیا جس میں بحمداﷲتعالٰی مذہب حنفیہ کااحقاق و اثبات اورخلاف ومخالفت کا ایہان واسکات بعون باری روشن وجہ پر واقع ہُواکہ اس رسالہ کے سوا کہیں نہ ملے گا۔اُس کو دیکھنے سے ان محدث صاحب کی حدیث دانی کے جلوے کھلتے ہیں،ایك ہی مسئلہ کی بحث سے روشن ہوتا ہے کہ حضرت کو نہ احادیث پر نظر نہ اسانید سے خبر، نہ علمِ رجال نہ طریق استدلال۔ مفید وعبث میں تمیز درکنار، نافع ومضر میں فرق دشوار۔ مگر ائمہ امّت وکبرائے ملّت پر مُنہ آنے کو تیار کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵﴾ (خدااس طرح ہر متکبر زبردستی والے کے دل پر مہر کردیتا ہے۔ت)بھلااس مسئلہ میں شیخ صاحب کے لئے سلف موجود تھا کتبِ شافعیہ وغیرہ گداگری اجتہاد کا بھرت پورا کرلیا۔ اس مسئلہ میں یہ مدعی صاحب ایجاد بندہ بنانے کو کسی کا تیار مال نہ پائیں گے، ظاہرہے جوکچھ جوہر علم وعقل دکھائیں گے فضول و بے معنی کلمات کے رد میں خواہی نخواہی تضیعِ اوقات ہوتی ہے لہذا قصر مسافت ودفع کثافت کے لئے پہلے ہی چند ہدایتیں مناسب کہ اگر چہ بعد تنبیہ بھی اُن سے عدول ہوتو ہمارا یہی کلام اُ سکا پیشگی جواب معقول ہو۔ان مجتہد صاحب کے دعوے یہ ہیں کہ نماز جنازہ اگرچہ بروجہ کامل ہوچکی اگر چہ ولی احق اداکرچکا ہو مگر پھر اُسے اور سب پڑھ چکنے والوں کو چاہئے کہ دوبارپڑھیں، اصرار نہ ہوگا مگر کسی امر ضروری یالااقل مستحب پر معہذا جو نماز شرعًا ماذون فیہاہوگی کم ازکم مستحبہ ہوگی، کہ یہ نماز مباح محض جس کے کرنے نہ کرنے میں کسی ثواب وفضل کی اصلًا امید نہ ہو ، شرعًا زنہار معہود نہیں،ا ور یہ تکرار تین روز تك متواتر جائز اور تین روز پر شرعًا محدود ، پچھلے دعووں کے ثبوت میں جو کچھ درکار وہ خود آشکار، دلیل معتمد شرعی چاہئے جو تین روز کی اجازت دے اوراسی قدر تحدید کرے، بیچارے بے علم مسلمانوں کے سامنے جومنہ پر آئے کہہ دے آسان ہے،ثبوت دیتے حال کھلتا ہے۔رہا پہلا دعوٰی اسکے لئے کوئی حدیث دکھائیں کہ حضور پرنور سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہو نماز جنازہ کئی کئی بارپڑھا کرو، اتنا ہی ارشاد فرمایا ہو کہ جب نماز جنازہ پڑھ لو پھر اعادہ کرو، یا ۳اسی قدر سہی کہ پڑھنے والو! جو ولی احق کے ساتھ یااس کے اذن سے ادا کر چکے ہو پھر اعادہ کرو تو بہتر ہے یا۴ اسی قدر کہ تمہارے لئے حرج نہیں یا  نہ ۵سہی، اتناہی آیا ہوکہ حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نمازِ جنازہ باربار یا دو٢ ہی بار پڑھاکرتے یا ۶اس سے درگزر کرے اسی قدر ثابت ہوکہ ولی احق پڑھ چکا تھا بعدہ پھراُسی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن