دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اپنے ہی فعل کا گناہ ہو ، بلکہ وہ سب اپنے اپنے گناہ میں گرفتار اوراُن سب کے برابر اس ترغیب دہندہ پر بار،والعیاذ باﷲالعزیز الغفار - اوربالفرض شافعی المذہب بھی ہوتا تو سخت جاہل تھا کہ دوسرے مذہب والوں کو ایسے امر پر مصر ہُواجوان کے مذہب میں تو گناہ تھا اوراس کے اپنے مذہب میں بھی مکروہ۔امام ابویوسف اردبیلی شافعی"کتاب الانوار لاعمال الابرار"میں فرماتے ہیں:

لایستحب لمن صلی جماعۃ او منفردًا اعادتھا جماعۃ اوانفرادًا بل یکرہ[1]۔

یعنی جس نے نمازجنازہ جماعت سے خواہ تنہا پڑھ لی اس کے لئے دوبارہ جماعت میں خواہ تنہا پڑھنی پسندیدہ نہیں بلکہ مکروہ ہے۔(ت)

اور اگر کراہت نہ بھی لیجئے تو اس قدر تو ضرور کہ باجماع تمام امت مرحومہ کسی کے نزدیك ضروری نہ تھا۔ پھر آپ نے کس آیت و حدیث کس امام کے قول سے اختیار کیا تھا کہ غیر مذہب والوں سے بااصرار ایسے امر کا ارتکاب کرائے جواُن کے مذہب میں ناجائز اوراپنے نزدیك محض بے حاجت ، شافعیہ وغیرہم بعض علماء اگرچہ اُس کے لئے جس نے ہنوز نمازِ جنازہ نہ پڑھی نماز اول ہوجانے کے بعد بھی اجازت نماز دیتے ہیں مگر اس مدعیِ علم کا پڑھ چکنے والوں پریہ اصرار خصوصًا اس حالت میں کہ خود ولی اقرب بھی ا نہیں میں ہے اوراسکا وہ علٰی رؤس الاشہاد زعم واظہار کہ تین روز تك جتنی بار چاہے نماز پڑھے، جیسا کہ فاضل سائل نے اپنے خط میں ذکرفرمایا یہ حنفی ،شافعی،مالکی ،حنبلی اصلًا مذہب کے مطابق نہیں، نہ شرع مطہر سے اس پر کوئی دلیل، اگر سچّاہے تو اس اصراراور اس اظہار کی دلیل پیش کرے ورنہ اپنے جہل وسفاہت اورامرِ شرع میں بیباکی وجرأت کا مقرہوقل * `utcb2¿~w"k~[2] (کہو اپنی دلیل لاؤ اگرتم سچّے ہو۔ت)حضرات غیر مقلدین بلکہ تمام طوائف مبطلین کی عادت ہے کہ جب کچھ اپنے مفید مطلب نہیں پاتے الغریق یتشبث بالحشیش ڈوبتا سوار پکڑتا ہے نری بے علاقہ باتیں، جنہیں ان کے دعوٰی سے اصلًا مس نہیں بلکہ جوشِ غضب میں مدہوش ہوکر اپنے مضرومخالف دلیلوں سے استناد کربیٹھتے ہیں، جیسے ان کے شیخ الکل میاں نذیر حسین صاحب دہلوی سے ان کی سب سے بڑی تالیف معیار وغیرہ میں بکثرت و بے شمار واقع ہوا، نمونہ درکارہو فقیر کا رسالہ ملاحظہ ہو حاجزالبحرین الواقی عن جمع الصّلاتین جس کا لقب تاریخی بعض ظرفا نے حجۃ الحین عــــہ علٰی

عــــہ: حَین بالفتح بمعنی مرگ ١٢منہ(م١٢)


 

 



[1] کتاب الانوار لاعمال الابرار کتاب الجنائز فصل الصلٰوۃ الجنازۃ مطبعہ جمالیہ مصر ١/١٢٣

[2] القرآن ٢٧/٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن