دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

دوبارہ اعادہ نماز ہمارے سب ائمہ کرام رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کے اتفاق سے ناجائز وگناہ واقع ہوا، ایسی ناواقفی مانع گناہ نہیں کہ مسائل سے ناواقف رہنا خود گناہ ہے،اس لئے حدیث میں آیا:

ذنب العالم ذنب واحد وذنب الجاھل ذنبان قیل ولم یا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم العالم یعذب علٰی رکوبہ الذنب والجاھل یعذب علٰی رکوبہ الذنب وترك التعلم[1]۔رواہ فی مسند الفردوس عن ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما۔

یعنی رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا عالم کا ایك گناہ اور جاہل کا گناہ دو گناہ کسی نے عرض کی:یا رسول اﷲ! کس لئے؟ فرمایا عالم پر وبال اسی کا ہے کہ گناہ کیوں کیا،اور جاہل پر ایك عذاب گناہ کا اور دوسرا نہ سیکھنے کا۔اسے دیلمی نے مسندالفردوس میں حضرت ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔(ت)

عالم جس نے تاکید واصرار کرکے ان لوگوں سے نماز جنازہ کی تکرار کرائی اگر مدعی حنفیت ہے تو خود اپنے ہی مذہب کے حکم سے گنہگار ہے، اور فرقہ غیر مقلدین سے تو گناہگار درکنار بدمذہب وگمراہ ہے، اور ان دونوں صورتوں میں اس عالم پر اتنے گناہ لازم ہوئے جس قدر شمار حصارِ جماعت ثانیہ کا تھا ، اور اس پر ایك زائد ، مثلًا دوسری دفعہ اس کے اصرار سے سَو آدمیوں نے نماز پڑھی تو ان میں سے ہر ایك پردو دوگناہ، ایك گناہِ فعل دوسرا گناہِ جہل۔ اور اس عالم پر ایك سوا یك گناہ، ایك اپنا اور سو ان کے فعل کے۔ آخری یہی داعی بگناہ ہوا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من دعا الٰی ضلالۃ کان علیہ من الاثم مثل اٰثام من تبعہ لاینقص ذلك من اٰثامھم شیئا[2]۔رواہ الائمۃ الاحمد ومسلم والاربعۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جو کسی ضلالت کی طرف بلائے سب ماننے والوں کے برابر گُناہ اُس پر ہوا وران کے گناہوں میں کچھ کمی نہیں آئی۔اسے امام احمد ،مسلم، ترمذی،نسائی، ابوداؤد،ابن ماجہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

یعنی یہ نہ ہوگا کہ اس کی ترغیب کے باعث گناہ ہونے کے سبب وہ گناہ سے بچ رہیں یا اس پر صرف


 

 



[1] الفردوس بماثور الخطاب حدیث ١٣٤٥ درالباز مکۃ المکرمۃ ٢/٢٤٨

[2] جامع الترمذی ابواب العلم امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن