دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ہدایہ و مجمع الانہرمیں ہے:لانھالاتقضی فیتحقق العجز[1] (اس لئے کہ اس کی قضاء نہیں ہوتی تو عجز متحقق ہے۔ت) کافی امام نسفی میں ہے:

صلٰوۃ الجنازۃ والعیدتفوتان لاالی بدل لانھمالاتقضیان فیتحقق العجز البحر[2]۔

نمازِ جنازہ وعید فوت ہوں تو ان کا کوئی بدل نہیں اس لئے ان کی قضا نہیں ہوتی تو عجز متحقق ہے۔بحر۔(ت)

لانھا تفوت بلاخلف[3] (اس لئے کہ جنازہ بلا بدل فوت ہوجاتاہے۔ت)فتاوٰی خیریہ میں ہے:

لایجوز التیمم مع وجود الماء الافی موضع یخشی الفوات لاالٰی خلف کصلٰوۃ الجنازۃ[4]۔

پانی ہوتے ہوئے تیمم جائز نہیں مگر ایسی جگہ جہاں بلا بدل فوت کا اندیشہ ہوجیسے نماز جنازہ۔(ت)

عندالتحقیق ان سب عبارات کا بھی وہی حاصل کہ نماز جنازہ دوبارہ پڑھنی صرف مکروہ ہی نہیں بلکہ محض ناجائز ہے۔ برہان شرح مواہب الرحمن پھر شرح نظم الکنز للعلامۃ المقدسی پھر حاشیہ علامہ نوح آفندی پھر ردالمحتار شامی میں ہے:

مجرد الکراھۃ لایقتضی العجز المقتضی لجوازالتیمم لانھالیست اقوی من فوات الجمعۃ والوقتیۃ مع عدم جوازہ لھما[5]۔

محض کراہت اُس عجز کی مقتضی نہیں جو تیمم کاجواز چاہتا ہے اس لئے کہ وہ جمعہ اور نماز وقتیہ کے فوت ہونے سے زیادہ قوی نہیں باوجود یکہ ان دونوں کے لئے تیمم جائز نہیں(ت)

یہ چالیس٤٠  کتابوں کی عبارتیں ہیں اورخود کثرتِ نقول کی کیا حاجت کہ مسئلہ واضح اورظاہر، اور تمام کتب مذہب متون و شرح وفتاوٰی میں دائر وسائر صورتِ مستفسرہ میں کہ خود ولی پڑھ چکاتھا


 

 



[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب التیمم مطبوعہ داراحیاالتراث العربی بیروت ١/٤١۴

[2] کافی وشرح وافی

[3] مراقی الفلاح مع حاشیہ الطحطاوی باب التیمم مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٦٣،شرح النقایہ للبر جندی فصل التیمم مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ١/٤٦

[4] فتاوٰی خیریہ باب التیمم مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١/٥

[5] ردالمحتار باب التیمم مطبوعہ مصطفی البابی ١/١٧٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن