دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لیس للولی ان یعید[1]۔

تو اب ولی کو بھی اعادہ کا اختیار نہیں۔

شرح نقایہ علامہ قہستانی میں ہے:لایصلی علی میت الّامرّۃ[2] (کسی مردے پر ایك سے زیادہ نماز نہ پڑھی جائے۔سراج وہاج وبحرالرائق و ردالمحتار وجامع الرموزوجوہرہ نیّرہ وہندیہ و مجمع الانہر وغیرہ میں ہے:

واللفظ للبحرعن السراج ان صلی الولی علیہ لم یجز ان یصلی احد بعدہ[3]۔

سراج وہاج سے بحرالرائق کے الفاظ ہیں کہ اگر ولی نے اس پر نماز پڑھ لی تو اس کے بعد اب کسی کو جائز نہیں کہ نماز جنازہ پڑھے۔

ان سب کتابوں میں بلفظ لم یجز، ولایجوزتعبیرمیں فرمایا یعنی ناجائز ہے۔ ایسا ہی عبارات ہدایہ سے گزرا۔ اور یہی لایصلی ولایعید ولیس لہ کامفاد اور یہی غیر مشروع سے مراد، مگر اس میں صاف تصریح ہے جس سے تمام اوہام منصرف اور باقی عبارات کی بھی مراد منکشف ۔ یونہی ١قدوری، ۲ہدایہ، ٣منیہ، ٤وقایہ ٥نقایہ،٦وافی،٧کنز،٨غرر، ٩اصلاح،١٠الملتقی، ١١تنویر، ١٢نورالایضاح۔ ان بارہ١٢ متنوں اوران کی غیرسب میں تصریح ہے کہ نماز جنازہ جب ایك بار ہوچکی ،فوت ہوگئی۔

مختصر : یجوز التیمم للصحیح المقیم اذا حضرت الجنازۃ والولی غیرہ فخاف ان اشتغل بالطہارۃ ان تفوتہ الصلٰوۃ [4]،ھدایۃ، تیمم الصحیح فی المصراذاحضرت الخ وقال بالطہارۃ مکان بالوضوء وھواشمل[5]،منیۃ، الصحیح فی المصر تیمم لصلٰوۃ الجنازۃ اذاخاف الفوت جاز

(١) مختصر قدوری: تندرست مقیم کے لئے تیمم جائزہے جب جنازہ آجائے اور ولی دوسراہو، اندیشہ ہو اگر وضو میں لگے تو نماز جنازہ فوت ہوجائےگی۔

(٢) ہدایہ: تندرست شہر میں تیمم کرلے جب جنازہ آجائے طہارت میں مشغول ہوتو فوت کا اندیشہ ہو۔صاحبِ ہدایہ نے"وضو"کی جگہ"طہارت"کہا، یہ زیادہ جامع ہے۔

(٣) منیہ: تندرست شہر کے اندر

 


 

 



[1] بحرالرائق فصل السلطان احق بصلوٰتہ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/١٨١

[2] جامع الرموز فصل فی الجنازۃ مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١/٢٨٥

[3] بحرالرائق فصل السلطان احق بصلٰوتہ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/١٨٢

[4] مختصر القدوری باب التیمم مطبوعہ مطبع مجیدی کانپور ص١١

[5] الہدایۃ باب التیمم مطبوعہ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱/٣٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن