دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وابن ماجۃ وابن خزیمۃ وابن حبان والحاکم و الد ارقطنی و ابونعیم و صححہ ابن خزیمۃ وابن حبان والحاکم و الد ارقطنی وابن دِحیۃ و حسنہ عبدالغنی المنذری وغیرھم ۔

اسے امام احمد،ابوداؤد ، نسائی،ابن ماجہ ، ابن خزیمۃ ،ابن حبان ،حاکم ،اور ابو نعیم نے روایت کیا ۔ ابن خزیمہ ، ابن حبان ، حاکم دارقطنی اور ابن دحیہ نے صحیح کہا، اور اسے عبدالغنی اور منذری وغیرہم نے حسن کہا (ت)

جب مانع مفقود اورمقتضی اس درجہ قوت سے موجود، تو اگر نمازِ جنازہ کی تکرارشرع میں جائز ہوتی تو صحابہ وتابعین سے لے کر آج تك تمام جہان تمام طبقات کے تمام علماء اوراولیاء وصلحا اور عاشقانِ مصطفی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا اُس کے ترك پرا جماع کیا معنی، جن میں لاکھوں بندے خدا کے وُہ گزرے اوراب بھی ہیں جنہیں دن رات یہی فکر رہتی ہے کہ جہاں تك مل سکیں وُہ طریقے بجالائیں کہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں تقرب پائیں، لاجرم تیرہ سو برس کا یہ اجماع کلی دلیل ظاہر ہے کہ تکرارِ نماز جنازہ جائز نہیں، اس لئے مجبورًا سب باقیماندہ کواس فضل عظیم سے محروم ہونا پڑا۔امام اجل نسفی وافی اوراس کی شرح وافی میں فرماتے ہیں:

لم یصل غیرہ بعدہ ای ان صلی الولی لم یجزلغیرہ ان یصلی بعدہ لان حق المیت یتادی بالفریق الاول وسقط الفرض بالصلٰوۃ الاولٰی فلوفعلہ الفریق الثانی لکان نفلا واذاغیر مشروع کمن صلی علیہ مرۃ١[1] الخ

اگر ولی نے نمازِ جنازہ پڑھ لی تو اس کے بعد دوسرے کو پڑھنا جائز نہیں، اس لئے کہ میّت کا حق پہلے فریق سے اداہوچکا، اور پہلی نماز سے فرض ساقط ہوگیا، اب اگر کوئی دوسرافریق اداکرے تو یہ نفل ہوگی اور یہاں نفل مشروع نہیں، جیسے وہ جس کی ایك بار نماز پڑھی جاچکی ہو الخ(ت)

امام محمد محمد محمد بن حلبی ابن امیر الحاج حلیہ میں فرماتے ہیں:

قال علماؤنا اذاصلی علی المیّت من لہ ولایۃ ذلك لا تشرع الصلٰوۃ علیہ ثانیا لغیرہ[2]۔

ہمارے علماء نے فرمایا جب میت پر صاحب حق نماز پڑھ چکے پھر اورکوئی اس پر نماز مشروع نہیں۔

 


 

 



[1] کافی شرح وافی

[2] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن