دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اور نماز جنازہ تین روز تك جائز ہے یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

الحمد ﷲ الذی جعل الارض کفاتاواکرم المومنین احیاء وامواتًا والصلٰوۃ والسلام علی من عمرالقلوب بصلٰوتہ ونورالقلوب بصلوتہ وعلی اٰلہٖ وصحبہٖ واھلہٖ وحزبہٖ اجمعین اٰمین!

سب خوبیاں اﷲتعالٰی کے لئے جس نے زمین کوجمع کرنے والی بنایا، اور اہل ایمان کو حیات وموت دونوں حالتوں میں عزت بخشی، اوردرود و سلام ہو اُن پرجنہوں نے دلوں کو اپنے تعلقات سے آباد فرمایا اورقبروں کو اپنی نماز سے روشن کیا،اور ان کی آل، ان کے اصحاب، ان کے اہل، ان کے گروہ سب پر درود وسلام،الٰہی !قبول فرما(ت)

نماز جنازہ کی تکرارہمارے ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك تومطلقًا ناجائز ونامشروع ہے، مگر جب کہ اجنبی غیراحق نے بلااذن و بلامتابعت ولی پڑھ لی ہو تو ولی اعادہ کرسکتاہے۔امام اجل برہان الملۃ والدّین ابوبکر ہدایہ میں فرماتے ہیں:

ان صلی غیرالولی والسلطان اعادالولی ان شاء لان الحق للاولیاء وان صلی الولی لم یجز لاحدٍ ان یصلی بعدہ لان الفرض یتادی بالاول والتنفل بہا غیر مشروع ولہذا رأینا الناس ترکوامن اٰخرھم الصلٰوۃ علی قبرالنبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وھوالیوم کماوضع[1]۔

یعنی اگر ولی وحاکم اسلام کے سوا اور لوگ نمازِ جنازہ پڑھ لیں تو ولی کو اعادہ کا اختیار کہ حق اولیاء کاہے اور اگر ولی پڑھ چکا تو اب کسی کو جائز نہیں کہ فرض تو پہلی نماز سے اداہوچکا اوریہ نماز بطورنفل پڑھنی مشروع نہیں ولہذا ہم دیکھتے ہیں کہ تمام جہان کے مسلمانوں نےنبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے مزار اقدس پر نماز چھوڑدی حالانکہ حضور آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے جس دن قبر مبارك میں رکھے گئے تھے۔

امام محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں:

لو کان مشروعالمااعرض الخلق کلھم من العلماء و الصالحین والراغبین

یعنی اگر نمازِ جنازہ کی تکرار مشروع ہوتی تو مزار اقدس پر نماز پڑھنے سے تمام جہان اعراض نہ کرتا جس میں

 


 

 



[1] الہدایہ فصل فی الصّلٰوۃ علی المیت مطبوعہ المکتبۃ العربیۃ کراچی ١/١٦٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن