دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اور دوسرے قول پر صورت مذکورہ میں یہ حرج تو نہیں اس لئے کہ میت بیرون مسجد ہے فلا کراھۃ فی الصلٰوۃ قال فی الغنیۃ ھوالمختار وذکر علیہ العمل(تو نماز میں کراہت نہیں، غنیہ میں ہے : یہی مختار ہے اور اسی پر عمل بتایا۔ت)

مگر جب فرشِ مسجد چاروں طرف محیط ہے تو اس پٹری تك جنازے کا لے جانا مسجد کے اندر ہی ہوگا اور یہ باتفاق حنفیہ مکروہ ہے۔ یہ سب اُس وقت ہے کہ وسط مسجد میں حوض خودبانی مسجد نے قبل مسجدیت بنایا ہو ، ورنہ اگر مسجد ہوچکی اس کے بعد وسط میں حوض بنوایا اگر چہ بانی نے بنایا ہو تو اس کا بنانا حرام، اوراُس سے وضو کرنا حرام، اور نمازِ جنازہ بالاتفاق مکروہ ہے وتحقیقہ فی ماعلقناعلی ردالمحتار (اس کی تحقیق ہمارے حاشیہ ردالمحتار میں ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۸۲ :                              از بانٹوہ ملك کاٹھیا واڑ مولوی عبدالمطلب صاحب           یکم شعبان ١٣٣٦ھ

یہاں نمازِ جنازہ کے لئے جو جگہ تعمیر کی گئی شہر سے دُور فاصلہ پر ہے، بارش اورگرمی میں بڑی دقت ہوتی ہے لہذا برائے رفع تکالیف بستی کے جو پرانا صد سالہ قبرستان ہے کہ جس کے اندر قبریں منہدم ہوچکی ہیں، بسبب انہدام کے لوگ کُوڑا کرکٹ اس کے اندر ڈالتے ہیں اگر وہاں نماز جنازہ کے لئے چبوترہ بنایا جائے تو جائز ہوگا یا چگونہ؟

الجواب:

قبور پر نماز ہرگز جائز نہیں،نہ اُن پر کوڑا کرکٹ ڈالنا جائز ، بند وبست کریں ،ممانعت کریں،ہاں اگر وہاں یا اس کے قریب کوئی قطعہ، زمین ایسا ہو جہاں قبریں نہ تھیں تو وہاں نماز کی اجازت ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

_________________


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن