30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز پڑھی جاتی ہے
اُس جگہ جنازہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
(٢) اور لکڑی کا صندوق جو بمنزلہ تابوت کے ہوتا ہے اس کے اندر میّت رکھ کر صندوق بند کیا ہو نماز پرھنا جائز ہے یا نہیں؟
(٣و٤) اور کسی ولی یا سادات یا علماء کی قبریں پختہ باندھنا اور کسی ملك سے دوسرے ملك یا شہر سے دوسرے شہر لے جاکر دفن کرنا درست ہے یا نہیں؟
(٥) اور میّت کو لکڑی کے صندوق میں رکھ کر دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟
(۶) اور قبر میں میّت کے سینہ کفن کے نیچے شجرہ پیرانِ طریقت رکھ کر دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟
(٧) اور بزرگانِ دین نے جو ا پنے وصال سے قبل اپنا کفن تابوت وقبر پختہ اندر سے صحن پختہ کرکے تیار کررکھا ہے ایساقبل سے ان چیزوں کو ایسی حالتوں میں تیار رکھنا جائز ہے یا نہیں؟بینواتوجروا
الجواب :
(۱) صحن مسجد یقینا مسجد ہے، فقہائے کرام اُسے مسجد صیفی یعنی گرمیوں کی اور مسقف درجہ کو مسجد شتوی یعنی جاڑوں کی مسجد کہتے ہیں۔ اور نمازِ جنازہ مسجد میں مطلقًا مکروہ ہے کما فی التنویر والدر وغیرھما(جیسا کہ تنویرالابصار اوردرمختار وغیرہما میں ہے۔ت) ہاں حدِ مسجد سے باہر فنائے مسجد میں جائز ہے۔
(۲) میّت اگر تابوت کے اندر ہو نماز اس پر اسی طرح جائز ہے کھولنے کی حاجت نہیں۔
(۳و٤) قبر جس قدر میّت سے متصل ہوئی اس اندرونی حصہ کو پختہ کرنا ممنوع ہے اور باہر سے پختہ کرنے میں حرج نہیں،اور معظمان دینی کے لئے ایسا کرنے میں بہت مصالح شرعیہ ہیں۔لاش کا ایك ملك سے دوسرے ملك لے جانا توبڑی بات دوسرے شہر کو لے جانا بھی ممنوع ہے،میل یا دومیل تك لیجانے میں حرج نہیں کما فی العالمگیریۃ وغیرھا (جیسا کہ عالمگیریہ وغیرہا میں ہے۔ت)
(٥) تابوت میں دفن کرنا مکروہ وخلافِ سنت ہے مگر اُس حالت میں کہ وہاں زمین بہت نرم ہو تو حفاظت کے لئے حرج نہیں کما فی الھندیہ وغیرہا (جیساکہ ہندیہ وغیرہ میں ہے۔ت)
(۶) بہتر یہ ہے کہ قبر طاق کھود کر اس میں شجرہ رکھا
جائے اور تبرکات اگر سینہ پر رکھیں تو اُس کی ممانعت بھی ثابت نہیں والتفصیل فی الحرف الحسن (اور تفصیل ہمارے رسالہ"الحرف الحسن فی الکتابۃ علی
الکفن"میں ہے۔ت)(٧) کفن
پہلے سے تیار رکھنے میں حرج نہیں اور قبر پہلے سے نہ بنانا چاہئے کما فی الدرالمختار وغیرہ(جیسا کہ درمختار وغیرہ میں ہے۔ت) قال اﷲ تعالٰی وَمَا تَدْرِیۡ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع