دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وقال اﷲتعالٰی علیہ وسلم انمالکل امر مانوی [1]۔

اور رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا آدمی کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی(ت)

نماز ہوجائے گی، اور اب مخالفت کا گناہ اورزیادہ کہ محض بلاوجہ ہے، اور ثواب کا جواب اوپر گزرا۔

(٤) سنت سے فارغ ہوکر نمازِ جنازہ پڑھیں، نوافل و وظائف قطعًا بعد کو رکھیں۔درمختار میں ہے :

فی البحر قبیل الاذان عن الحلبی الفتوی علی تاخیر الجنازۃ عن السنۃ [2]۔

بحر میں اذان سے ذرا پہلے حلبی صاحب حلیہ سے نقل ہے کہ فتوٰی اس پر ہے کہ جنازہ سنت کے بعد ہوگا۔(ت)

ہاں اگر جنازہ کی حالت ایسی ہوکہ دیر میں متغیر ہوجائے گا تو پہلے جنازہ پڑھیں پھر سنت وغیرہ۔ اشباہ میں ہے :

اجتمعت جنازۃ و سنۃ وقتیۃ قدمت الجنازۃ [3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم

جنازہ اورسنت وقتیہ دونوں جمع ہوں تو جنازہ مقدم ہوگا۔(ت) واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧١:         از سنیا ضلع بریلی مسئولہ امیر علی صاحب                     ١٦شوال ١٣٣٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ بریلی کی جامع مسجد میں نبی خانہ میں نمازِ جنازہ پڑھائی جائے اور امام نبی خانہ میں ہو اور مقتدی جامع مسجد میں اور نبی خانہ میں برابر صف بندی ہو ،درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

صحیح یہ ہے کہ مسجد میں نہ جنازہ ہو نہ امامِ جنازہ ،نہ صفِ جنازہ۔یہ سب مکروہ ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧٢ تا۷٨: از قادری گنج  ضلع بیر بھوم ملك بنگال، مرسلہ سید ظہورالحسن صاحب قادری رزاقی ، مرشدی،کرمانی ٢٢جمادی الاولٰی١٣٣٦ھ

(۱) مسجد کے باہر پورب جانب جو سامنے پختہ صحن بناہوا ہے اکثر گرمیوں میں وہاں پر مغرب کی


 

 



[1] صحیح البخاری باب کیف کان بدء الوحی مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲

[2] درمختار باب العیدین مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/۱۱۴

[3] الاشباہ والنظائر القول فی الدین مطبوعہ ادارۃ القرآن کراچی ٢/٦١٨ ، ٦١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن