دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مسئلہ نمبر ۶:           ازجالندھر محلہ راستہ دروازہ بھگواڑہ ۔ مرسلہ محمد احمد خاں صاحب   ۶رمضان المبارك ١٣٢٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں، پنجاب کے اکثر شہروں میں دستور ہے کہ نمازِ جنازہ سے فارغ ہوکر بعد سلام کے اُسی جگہ جہاں نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے میّت کے لئے دعائے مغفرت کی جاتی ہے اور بعض لوگ پیشتر دُعا کے سورہ فاتحہ ایك بار سورہ اخلاص تین باریاگیارہ دفعہ پڑھکر میّت کے لئے مغفرت کی دعاکرتے ہیں،اور ہمیشہ سے یہی دستور چلا آیا اب فرقہ غیرمقلدین اس دستور کے ہٹانے میں کوشش کر رہے ہیں، اس کے عدمِ جواز میں غیر مقلدین یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ اس کاثبوت کسی حدیث سے نہیں بلکہ فقہ کی کتابوں کی عبارتیں سناتے ہیں، منجملہ ان کے مستندات کے ایك یہ ہے :

اذافرغ من الصلٰوۃ لایقوم بالدعاء [1]سراجیہ ،

جب نماز جنازہ سے فارغ ہوجائے تو دعا کے لئے نہ کھڑا ہو۔ (ت) بزازیہ جلد اول برحاشیہ عالمگیری

قدوری کے حاشیہ پر ہے :

الدعا بعدصلاۃ الجنازۃ مکروہ[2] کذا فی البرجندی لایقوم بالدعاء بعدصلاۃ الجنائز لانہ دعا مرۃ لان اکثرھا دعاء [3]۔

دعا بعد نماز جنازہ مکروہ ہے۔ جیساکہ برجندی میں ہے نماز جنازہ کے بعد دعاکے لئے کھڑا نہ ہو کہ ایك مرتبہ دُعا کرچکا ہے کیونکہ نمازِ جنازہ کا اکثر حصّہ دعا ہی ہے۔(ت)

جواب مدلّل بدلائل بحوالہ کتب معتبرہ اور تحریر عبارات معتمدہ تحریرفرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔ بینوابالدیل والتفصیل توجرابالاجرالجزیل

الجواب:

گیارہ ۱۱سال ہوئے یہ مسئلہ ١٣١١ھ میں معرکۃ الآراء رہا،بمبئی وکانپور سے اس کے بارہ میں بار بار سوالات مختلف صورتوں میں آئے فقیر نے جواب کبھی تحقیقِ حدیث اور کبھی تنقیحِ فقہ سے کام لیا اور بالآخر اس کے باب میں ایك موجز وکافی رسالہ مسمّی بہ بذل الجوائز علی الدعاء بعدصلاۃ الجنائز لکھا جس میں تحقیق حکم فقہی وتوضیح معانی عبارات مذکورہ سراجیہ وغیرہا کتب فقہ کوبعونہٖ عزوجل ذروہ عُلیا تك پہنچایا اور بفضلہ تعالٰی عرش تحقیق مسقر کر دکھایا کہ میّت کے لئے دعا قبل نمازِ جنازہ وبعد نمازجنازہ ہمیشہ مطلقًا


 

 



[1] فتاوی سراجیہ باب الصلٰوۃ علی الجنازۃ مطبوعہ منشی نولکشور لکھنؤ ص۲۳

[2] برجندی شرح نقایہ فصل فی صلٰوۃ الجنازہ مطبوعہ منشی نولکشور لکھنؤ ۱ /۱۸۰

[3] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیۃ الخامس والعشرون فی الجنائز الخ نورانی کتب خانہ پشاور ۴/۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن