دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

سادسًا وہ بیچارہ خود بھی اس حکایت کو بلفظ عن کہ مشیر غرابت وتمریض ہے نقل کرتا آخر میں اسی قولِ اکثر کی راہ پر چلتا ہے۔

حیث قال بعد ما مر و قال محمد بن الفضل لاباس بہ ظ ولایقوم الرجل بالدعاء بعد صلٰوۃ الجنازۃ قال رضی اﷲتعالٰی عنہ لانہ یشبہ الزیادۃ فی صلٰوۃ الجنازۃ [1] اھ فافھم

اس طرح کزشتہ عبارت کے بعد وہ کہتا ہے : اور محمد بن فضل نے کہا : اس میں کوئی حرج نہیں، ظ ۔ اوربعد نمازجنازہ آدمی دُعا کے لئے نہ ٹھہرے، امام موصوف رضی اﷲتعالٰی عنہ نے فرمایا اس لئے کہ یہ نمازِجنازہ میں زیادتی واضافہ سے مشابہت رکھتا ہے اھ۔ اسے سمجھو ۔ (ت)

سابعًا سب جانے دو، توغایت درجہ یہ بھی بعض مشائخ سے ایك حکایت سہی، اب ترجیح مطلوب ہوگی۔ کتبِ فقہ میں فتوٰی جانبِ جواز ہے۔کشف الغطاء میں بعد ذکر عبارت قنیہ وغیرہا لکھا :

فاتحہ ودُعا برائے میّت پیش از دفن درست است و ہمیں است روایت معمولہ کذافی الخلاصۃ الفقہ انتہی [2]۔

میّت کے لئے دفن سے پہلے فاتحہ ودعادرست ہے اور یہی روایت معمول بہا ہے۔ایسا ہی خلاصۃ الفقہ میں ہے انتہٰی(ت)

علامہ شامی افادہ فرماتے ہیں کہ یہ لفظ فتوٰی یعنی ہمیں است روایت معمولہ (یہی روایت معمول بہا ہے۔ت) قوت وشوکت میں علیہ الفتوی وبہ یفتی(فتوٰی اسی پر ہے۔ت)کے برابر ہے جو آکد الفاظ افتاء ہیں ۔

فی الدرالمختار لفظ الفتوی اٰکدمن لفظ الصحیح والاصح والاشبہہ وغیرہا [3]فی ردالمحتار ویظھرلی ان لفظ وعلیہ العمل مساوٍ للفظ الفتوی٤ [4]اھ۔

درمختار میں ہے : لفظ فتوٰی، لفظ صحیح، اصح ،اشبہ وغیرہا سے زیادہ مؤکد ہے—ردالمحتار میں ہے میرا خیال ہے کہ لفظ"علیہ العمل"(اسی پر عمل ہے ) لفظ فتوٰی کے برابر ہے اھ(ت)

 


 

 



[1] قنیہ باب الجنائز مطعۃ المشتہرۃ بالمھانندیۃ ص٥٦

[2] کشف الغطاء فصل ششم نماز جنازہ مطبع احمدی دہلی ص٤٠

[3] درمختار مقدمۃ الکتاب مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/١٥

[4] ردالمحتار مقدمۃ الکتاب مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/٥٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن