30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لیحمل المطلق علی المقید [1] اھ و ذکر نحوہ بعد ھذا بقلیل ، قبیل باب الاحصار و قال قبیل باب الیتمم قد صرحوا بان العمل بما علیہ الاکثر [2] اھ وفی باب صلاۃ المریض عن امداد الفتاح للعلامۃ الشرنبلالی من ان القاعدۃ العمل بما علیہ الاکثر [3] اھ واول باب صلٰوۃ الخوف لایعمل بہ لانہ قول البعض [4] اھ وقال العلامۃ البیری فی شرح الاشباہ من قاعدۃ ان الاصل فی الکلام الحقیقۃ لایجوز لاحدالاخذ بہ لان المقرر عند المشائخ انہ متی اختلف فی مسئلۃ فالعبرۃ بما قالہ الاکثر [5]اھ نقلہ فی العقود الدریۃ اٰخر الباب الاول من الوقف۔ |
شامی نے لکھا : مراد یہ ہے کہ مطلق مقید پرمحمول کردیاجائے گا اھ— اسی کے ہم معنی اس سے ذرا بعد باب الاحصار سے تھوڑا پہلے ذکر کیا اور باب التیمم سے ذرا قبل لکھا: علماء نے تصریح فرمائی ہے کہ عمل اُسی پر ہوگا جس پر اکثر ہیں اھ باب صلاۃ المریض میں علامہ شرنبلالی کی امدادالفتاح سے نقل ہے : قاعدہ یہ ہے کہ عمل اس پر ہوگا جس پر اکثر ہوں اھ— شروع باب صلٰوۃ الخوف میں ہے : اس پر عمل نہ ہوگاکیونکہ یہ صرف بعض کا قول ہے اھ--علامہ بیری شرح اشباہ میں قاعدہ"کلام میں اصل حقیقت ہے"کے تحت ایك جگہ لکھتے ہیں: کسی کے لئے اسے اخذ کرنا درست نہیں اس لئے کہ مشائخ کے نزدیك طے شدہ یہ ہے کہ جب مسئلہ میں اختلاف ہو تو اعتبار اس کا ہوگا جس کے قائل اکثر ہوں اھ اسے العقود الدرایۃ میں کتاب الوقف باب اول کے آخر سے نقل کیا (ت) |
رابعًا: اس روایت کا حاکی زاہدی محکی فیہ قنیہ و زاہدی معتمد نہ قنیہ معتبر خصوصًا ایسی حکایت میں کہ بمعنی مفیدِ مخالف، اصلًا قواعدِ شرع سے مطابق نہیں۔
|
فی ردالمحتار اول الطھارۃ کتاب القنیۃ مشھور بضعف الروایۃ [6] اھ وفی |
ردالمحتار شروع کتاب الطہارۃ میں ہے: کتاب"قنیہ"ضعفِ روایت میں مشہور ہے اھ، |
[1] ردالمحتار باب الجنایات مطبوعہ مصطفی البابی مصر ٢/٢٥٠
[2] ردالمحتار قبیل باب التیمم مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/١٦٦
[3] ردالمحتار باب صلٰوۃ المریض مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۵۶۲
[4] ردالمحتار باب صلوۃ الخوف مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/٦٢٥
[5] العقود الدریۃ بحوالہ العلامۃ البیری مطلب فی اختلف فی مسئلۃ الخ حاجی عبدالغفار وپسران تاجران کتب ار گ بازار قندھار ٢/١٧٥
[6] ردالمحتار کتاب الطہارۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/٥٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع