دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قسم اول کی طرف اور شبہہ مانعین یکسر برطرف۔ تحقیق نظر فقہی تو بحمد اﷲ یہاں تك بروجہ اتم واجل مذکور ہُوئی مگر مخالف متعسفم اس کی حکایت کے ظاہر لفظ میں بالکل آزادی دیکھ کر اپنے موافق ہی کیا چاہے، اور خواہی نخواہی اطلاق و توسیع بعدیت کی طرف کھینچتے تو بہت بہتر۔ بعونہٖ تعالٰی ہم سے ایرادت مناظرانہ لے ۔

فاقول اّولًا بعدیت متصلہ ہے یا مطلقہ یا بین بین اول مخالف کو مضر اور ثانی اجماع و نصوص متواترہ کے غلاف اورثالث غیر منضبط، نہ ایك تقیید دوسری سے اولٰی بالمقبول تو کلام مجمل اور استناد مہمل، بہر حال مخالف کو گنجائش تمسك نہیں۔

ثانیًا(بعبارت اخری) جب نہ تقیید سے چارہ نہ تسلیم اطلاق کا یاراکہ زیارتِ قبور کے وقت دعاللاموات مخالف بھی جائز مانتاہوگا، تو اب نظر تعین تقیید میں رہی، قید اتصال کے ظہور و انضباط سے قطع نظر بھی کیجئے تو اقل درجہ احتمال مساوی ہے اور مخالفِ مستدل۔ واذاجاء الاحتمال بطل الاستدلال(جب کلام میں کئی احتمال آگئے تو ایك پر اس سے استدلال باطل ہوا۔ت)

ثالثًا یہ اطلاق کلمات باقین کے مخالف اگر بوجہ اتحاد و حکم و حادثہ حمل علی المقید کیجئے تو یہ بھی اسی طرف راجع والکلام الکلام ورنہ بسبب مخالفت اکثرین ناقابل قبول ۔

فی الدرالمختار من باب التعزیر مطلق فیحمل علی المقید لیتفق کلامھم [1]اھ وقبیل فصل فی الحائط المائل، یحمل اطلاق الفتاوی علی ماوقع مقیدا لاتحاد الحکم والحادثۃ [2]اھ ونقل نحوہ فی ردالمحتار [3] اٰخرمضاربۃ عن مجموعۃ ملاعلی المولٰی علی قاری فی المسلك المتقسط اطلاقہم لاینا فی تقلید الکرمانی [4]اھ قال الشامی ای

درمختار باب التعزیر میں ہے : یہ مطلق ہے تو مقید پر محمول کیا جائےگا تاکہ کلمات علماء میں باہم اتفاق ہوجائے اھ ---

جُھکی ہوئی دیوار سے متعلق فصل سے ذرا پہلے ہے : فتاوٰی کا اطلاق اس پر محمول ہوگا جو مقید واقع ہے کیونکہ حکم اور حادثہ ایك ہی ہے اھ— اسی کے ہم معنی ردالمحتار آخرِ مضاربت میں مجموعہ ملّاعلی سے نقل کیا-- اور مولاناعلی قاری مسلك متقسط میں فرماتے ہیں : ان حضرات کا اطلاق کرمانی کی تقیید کے منافی نہیں اھ – اس پر

 


 

 



[1] درمختار باب التعزیر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/۳۲۶

[2] درمختار قبل فصل الحائط المائل مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۰۱

[3] ردالمحتار بحوالہ ملا علی آخر باب المضارب مطبوعہ مصطفی البابی مصر ٤/٥٤٩

[4] ردالمحتار بحوالہ المسلك المتقسط باب الجنایات مطبوعہ مصطفی البابی مصر ٢/٢٤٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن