30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر آئے اور جب میزان نقد و تحقیق اُس کے ہاتھ میں پہنچے جسے مولاتعالٰی جل وعلا نظرِ تنقیحی سے بہرہ وافی بخشے وہ ہر کلام کو اس کے ٹھیك محل پر اتارے اور بکھرے موتیوں کو متسق نظام میں گوندھ کر سلك معنی سنوارے جس سے وہی مختلف کلمات خود بخود رنگِ ایتلاف پائیں اور سب خدشے خرخشے آفتاب کے حضور شبِ دیجور کی طرح کافور ہوجائیں۔
|
ذلك فضل اﷲ یؤتیہ من یشاء واﷲ ذوالفضل العظیم ٥ رب او زعنی ان اشکر نعمتك التی انعمت علیّ وعلٰی والدی وان اعمل صالحاترضٰہ واصلح لی فی ذریتی انی تبت الیك وانی من المسلمین۔ |
وہ اﷲ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطافرماتا ہے اورخدا بڑے فضل والا ہے۔ اے میرے رب ! مجھے یہ نصیب کرکہ میں اُس احسان کا شکر ادا کروں جو تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیا، اور یہ کہ میں ایسا نیك عمل کروں جسے تو پسند فرمائے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں نیکی پیداکر، بے شك میں تیری جانب رجوع لایا، اور یقینًا میں مسلمانوں سے ہوں (ت) |
ہاں باقی رہی امام ابن حامد سے ایك حکایت کہ زاہدی نے قنیہ میں ذکر کی،
|
حیث قال عن ابی بکربن حامد، ان الدعاء بعد الصلٰوۃ الجنازۃ مکروہ [1]۔ |
اس کی عبارت یہ ہے کہ ابو بکر بن حامد سے منقول ہے کہ نمازِ جنازہ کے بعد دعا مکروہ ہے(ت) |
یہ تو حضرات مانعین کی خوشی کی چیز ہے کہ اس میں قیدِ قیام بھی نہیں،اقول: وباﷲ التوفیق(میں کہتا ہوں اور خدا ہی سے توفیق ہے۔ت) یہ تو حضرات منکرین پر بڑی تشنیع کی جگہ ہے کہ اس میں قید قیام بھی نہیں، جس نے ہمارا کلام بالابنظرِ امعان و اتقان دیکھا ہے اُس پر روشن ہے کہ انکار میں جس قدر اطلاق زائد، مستدل صاحبوں پر اُتنی ہی آفت سخت ، کیا نمازِ جنازہ کے بعد مطلقًا دعا کی کراہت باجماع امّت باطل نہیں، کیا نصوصِ قولیہ و فعلیہ حضور معلّٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و اقوال تمام ائمہ سلف وخلف اس کے بطلان پر شاہد عادل نہیں، کیا یہ اطلاق یونہی عنان گسستہ رہے تو دعائے زیارتِ قبور اس میں داخل نہیں، تو واجب ہوا کہ مطلق بعدیت مراد نہ ہو، بلکہ وہی بعدیت متصلہ بے فاصل بیّن، اب قیدِ قیام خود ہی آگئی کہ یہ بعدیت بے بقائے قیام متصور نہیں کما قررنا (جیسا کہ ہم نے بیان کیا۔ت) تواس کا مرجع بعینہٖ انہیں اقوال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع