دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فرمایا:

لا تعد لمافعلت اذاصلیت الجمعۃ فلاتصلھا الصلاۃ حتی تکلم او تخرج فان رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم امرنا بذلك ان لانوصل صلٰوۃ بصلٰوۃ حتی نتکلم او نخرج [1]۔

اب ایسا نہ کرنا جب جمعہ پڑھو تو اُسے اور نماز سے نہ ملاؤ یہاں تك کہ بات کرو یا اس جگہ سے ہٹ جاؤ کہ ہمیں حضور پُر نورسیّد المرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ ایك نماز دوسری نماز سے نہ ملائیں یہاں تك کہ کچھ گفگو کریں یا جگہ سے ہٹ جائیں

علماء فرماتے ہیں وصل سے نہیں اس لئے ہے کہ ایك نماز دوسری نماز کا تمہ نہ معلوم ہو، جمعہ میں دو٢ رکعت پر زیادت نہ موہوم ہو۔امام اجل ابو زکریا نووی منہاج میں فرماتے ہیں:

افضلہ التحول الٰی بیتہ والا فموضع اٰخر من المسجد اوغیرہ لیکثر مواضع سجود ولتنفصل صورۃ النافلۃعن صورۃ الفریضۃ [2]۔

بہتر تو یہ ہے کہ گھر جاکر پڑھے، ورنہ مسجد ہی میں یا بیرونِ مسجد کسی اور جگہ پڑھے تاکہ اپنی سجدہ گاہوں کی تعداد بڑھا سکے اور تاکہ نفل کی صورت فرض کی صورت سے جُدا ہوجائے۔(ت)

مولانا علی قاری مراقاۃ میں فرماتے ہیں :

(اذا صلیت الجمعۃ ) ھی مثال اذغیرہا کذلک، ویؤیدہ ما یاتی من حکمۃ ذلك کذا ذکر الجمعۃ بعد خصوص الواقعۃ للتاکید الزائد فی حقھا، لاسیما ویوھم انہ یصلی اربعا وانہ الظہر، وھذا فی مجتمع العام سبب للایھام (فلاتصلھا، بصلٰوۃ

(جب نمازِ جمعہ پڑھو) یہ بطورِ مثال ہے اس لئے کہ غیرجمعہ کا بھی یہی حکم ہے، اس کی تاکید اس سے ہوتی ہے جو اس کی حکمت بیان کی گئی ہے-- اسے ابن حجر نے ذکر کیا-- اور ہوسکتا ہے کہ جمعہ کا ذکر اس لئے ہوکہ اس کے بارے میں زیادہ تاکید ہے، خصوصًا اس میں یہ وہم ہوسکتا ہے کہ وہ چار رکعت ظہر پڑھ رہا ہے-- اور یہ فعل مجمع عام میں وہم پیداکرنے کا سبب ہوگا--(تو اسے اور نماز سے نہ ملاؤ

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الجمعۃ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱ /٢٨٨

[2] منہاج النووی شرح صحیح مسلم مع مسلم کتاب الجمعۃ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ۱/۲۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن