دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

غرض شرع مطہر میں تعجیلِ تجہیز بتاکید تمام مطلوب اور بے ضرورت شرعیہ اس کی تاخیر سے ممانعت،اورنماز کے علاہ وشرعًا ضروری و واجب نہیں جس کے لئے قیام و درنگ پسند کریں۔ شرع میں جتنی دعا ضروری تھی یعنی نمازِ جنازہ، وہ ہوچکی یا ہونے والی ہے تو اس کے سوا اور دعائے طویل کے لئے کیوں رکھ چھوڑیں، بحمداﷲ یہ معنی ہیں کلام علماء کے کہ دعا ہوچکی یا ہونے والی ہے ھکذا ینبغی ان یفھم الکلام واﷲ ولی الھدائۃ والانعام (کلامِ علماء اسی طرح سمجھنا چاہئے اور خداہی ہدایت وانعام کا والی ہے۔ت) اور واقعی جو اس معنی قیام پر کلام فرمائیں ان کا مطلق رکھنا کما فعل الشمس القھستانی(جیسا کہ شمس قہستانی نے کیا۔ت) یا بالتصریح قبل وبعد نماز دونوں وقت کو لے لینا کما صنع الامام البرھان الفرغانی(جیسا کہ امام برہان الدین فرغانی نے کیا۔ت) کچھ بے جا نہ ہوا بلکہ یہی احسن و ازین تھاکہ بایں معنی قیام قبل وبعد کسی وقت پسندیدہ نہیں اگرچہ اس تقدیر پر عبارات غیر معﷲ بشبہ زیادت میں تقیید بعد کا یہ منشا ٹھہرا سکتے ہیں کہ قبل نماز عادۃ جنازہ مہیا نہیں ہوتا۔امور ضروریہ غسل وکفن جاری ہوتے ہیں تو اس وقت دُعائے طویل میں حرج نہیں کہ تاخیر بغرض دعا نہ ہوگی بخلاف بعد نماز کہ غالبًا کوئی حالتِ منتظرہ لے چلنے سے مانع نہیں ہوتی اور کلامِ فقہاء اکثر امورِ غالبہ پر مبتنی ہوتا ہے)

ومع ھذافالوجہ الاظھر عد جمیع المقیدات من القسم الاٰتی فانہ ھوالافعد الاوفق کما لایخفی۔

اس کے باوجود زیادہ ظاہر ضرورت یہ ہے کہ تمام قیدوں کو قسم آئندہ سے شمار کیا جائے، اس لئے کہ وہ زیادہ مطابق و موافق ہے ،جیسا کہ واضح ہے۔(ت)

یہ اس قسم اقوال پر کلام تھا--- رہی قسم اوّل یعنی جن کلمات میں تخصیص بعدیت اور شبہہ زیادت سے تمسك ہے

اقول: وباﷲالتوفیق(میں کہتا ہوں اور خدا ہی سے توفیق ہے۔ت) بدیہیاتِ جلیہ سے ہے کہ یہاں مطلق بعدیت کا ارادہ ہرگز وجہِ صحت نہیں رکھتا کہ استحالاتِ سالفہ کے علاوہ نفسِ تعلیل ہی اس سے آبی کیا آج نماز ہوچکی، کل استادہ دُعا کرو، تو نماز میں کچھ بڑھادینے کا اشتباہ ہو، لاجرم بعدیت بلافاصل ہی مقصود جس میں نقض سے صفوف وتفرق رجال بروجہ اولٰی داخل کہ جب صفیں کھل گئیں لوگ ہٹ گئے تو اس کے بعد کسی فعل کو نماز میں زیادت سے کیا مشابہت رہی۔

کما بیناہ فی الفتوی الاولٰی وھوبین بنفسہ عند اولی النھی وان تتبغ زیادۃ فاستمع لما یتلی ۔

جیسا کہ ہم نے اسے پہلے فتوے میں بیان کیا، اور اہل عقل کے نزدیك وہ خود ہی واضح ہے۔ اوراگر مزید وضاحت مطلوب ہو تو بیان آئندہ بغور سنو(ت)

صحیح مسلم شریف میں ہے سائب بن یزید رضی اﷲتعالٰی عنہ نے امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پیچھے نمازِ جمعہ پڑھی ،سلامِ امام ہوتے ہی سنتیں پڑھنے کھڑے ہوگئے،امیر رضی اﷲتعالٰی عنہ نے بلا کر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن