دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فروغ شرع پر نظر کیجئے تو ایك بار دعا کرنے یا آئندہ دعائے افضل کا قصد رکھنے کو منع وانکارِدعا میں اصلًا مؤثر نہ پایا ورنہ ایك بار سے زیادہ دُعاجائز نہ ہوتی یا مکروہ ٹھہرتی، حالانکہ نصوص متواترہ و اجماعِ امت سے اس کی تکثیر محبوب، یا نماز پنجگانہ کے بعد دعا ممنوع و مکروہ قرار پائے گی کہ قعدہ اخیرہ میں دُعا کرچکا ہے حالانکہ احادیث میں اس کاحکم اور زمانہ اقدس سے تمام مسلمین کا اس پر عمل بلکہ قعدہ اخیرہ میں دعا مسنون نہ ہوتی کہ فاتحہ میں اس سے افضل واکمل دُعاہوچکی ، خاص محلِ سخن میں نظر کیجئے تو خود میّت کے لئے بھی قبل ازنماز جنازہ وبعد از نماز دونوں وقت دعا فرمانا اور اس کا حکم دیناحضور پُرنورسیّد یوم النشور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے ثابت کما اسلفنافی الفتوی الاولی (جیساکہ ہم نے پہلے فتوے میں بیان کیا۔ت) حضور والا صلٰوۃ اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ نے خیال نہ فرمایا کہ ایك بار تو ہم دعا کرچکے ہیں یا افضل و اکمل دعافرمانے والے ہیں۔ معہذا ان وجوہ پر قیام و قعود سب یکساں، کیا بیٹھ کر دعا کرے گا تو یہ بات نہ رہے گی کہ افضل دعاکرچکا ہے یا کرنیوالا ہے تو کیا قید قیام پر تظافر کتب غلط وتغلیط ہے یا یہ دلائل دعوٰی سے بیگانہ۔ ایسی مہمل وجہ پر کلامِ علماء کا حمل جس سے وہ نصوص متواترہ و اجماعِ امّت اور خود اپنی تصریحات کثیرہ اور نیز انسانی کلام وتطابق دلیل و دعوٰی سے صراحۃً دور پڑیں ان کی شان میں کھلی گستاخی اور معاذاﷲ ان کے کلام کو کلامِ مجانین سے ملحق کردیتا ہے، جب نظرِ صحیح نے بعونہٖ تعالٰی سب کانٹے راہِ حق سے صاف کرلئے، قائد توفیق کے مبارك ہاتھ میں ہاتھ دے کر حکم بالجزم کیا کہ اس قسم کے اقوال میں قیام بمعنی وقوف و درنگ ہی ہے۔ اتنا کہتے ہی بحمداﷲ تعالٰی سب اعتراض واشکال دفعۃً اُٹھ گئے اور بات میزانِ شرع وعقل پر پوری جچ گئی، فی الواقع نماز کے علاوہ کسی دُعائے طویل کی غرض سے تجہیز جنازہ کو درنگ وتعویق میں ڈالنا شرع مطہر ہرگز پسند نہ فرمائے گی۔ تکثیر دُعا بیشك محبوب ہے مگر اس کے لئے تعویق مطلوب نہیں جس طرح جنائز پر تکثیر جماعت قطعًا مطلوب ہے، مگر اس کے لئے تاخیر محبوب نہیں، جیسے بعض لوگ میت جمعہ کے دن دفن ونماز میں تاخیر کرتے ہیں تاکہ بعد میں جماعتِ عظیم شریك جماعتِ جنازہ ہو۔تنویرالابصار میں ہے :

کرہ تاخیر صلاتہ و دفنہ لیصلی علیہ جمع عظیم بعد صلاۃ الجمعۃ [1]۔

اس خیال سے کہ نماز جمعہ کے بعد ایك عظیم جماعت نمازِ جنازہ میں شریك ہوگی نمازِ جنازہ اور دفن میں تاخیر کرنا مکروہ ہے۔(ت)

 


 

 



[1] دُرمختار شرح تنویرالابصار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/١٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن