دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

لِبَدًا﴿۱۹[1]

تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پر یہ تہ بہ تہ ٹوٹ پڑیں گے (ت)

شاید خاص میّت کے لئے استادہ دعا منع ہو، یہ بھی غلط۔خودحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے کھڑے ہوکر میّت کے لئے مروی۔خود فقہاء فرماتے ہیں: قبر کے پاس کھڑے ہوکر دعا سنت ہے---فتح القدیر میں ہے :

المعھود منھا (ای من السنۃ) لیس الا زیارتھا والدعاء عندھاقائماکماکان یفعل رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فی الخروج الی البقیع[2]۔

سنت سے معہود صرف قبروں کی زیارت ہے اور وہاں کھڑے ہوکر دعا کرنا جیسے بقیع تشریف لے جانے کے وقت رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا عمل مبارك تھا۔(ت)

مسلك متقسط میں ہے :

من اٰداب الزیارۃ ان یسلم ثم یدعوا قائما طویلا اھ ملخصا[3]۔

زیارت قبور کے آداب سے یہ ہے کہ سلام کرے پھر کھڑے ہوکر دیر تك دُعا کرے اھ ملخصًا (ت)

شاید یہ ممانعت صرف نمازِ جنازہ کی حالت میں ہو، بعد دفن اجازت ہو، یہ بھی غلط ۔ ہم نے فتوی اولٰی میں حدیث صحیحین ذکر کی کہ صحابہ کرام رضی اﷲتعالٰی عنہم نے نعش مبارك امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے گرد ہجوم کیا اور چار طرف سے احاطہ کرکے کھڑے ہوئے امیرا لمومنین شہید کے لئے دعائیں کرتے رہے۔ پھر سب سے قطع نظر کیجئے تو اس عارض میں مزاحمت حسن وایراث قبیح کی صلاحیت بھی ہو، یا خواہی نخواہی یونہی مزاحم ہوجائے گا۔آخر قیام میں کیا خصوصیت ہے کہ اس کا انضمام دعائے میّت کو کہ شرعًا مطلوب و مندوب تھی مکروہ و معیوب کردے گا۔اب نظر نے ان سب احتمالات کو ساقط پاکر اتنا تو جزم کرلیا کہ کوئی معنی خاص مقصود ہے جو مناط و منشاء حکم ہوسکے۔ پھر وُہ ہے کیا اس کے لئے اس نے باریك راہ تدقیق نکالی اور معانی قیام و مناہج کلام و دلائل احکام پر نگاہ ڈالی، معانیِ قیام دو٢ نظر آئے : برپا استادن کہ مخالف خفتن ونشستن ہے (یعنی پاؤں پر کھڑا ہونا جو سونے بیٹھنے کے مخالف ہے۔ت) اور توقف ودرنگ کہ مخالفِ مقابلِ عجلت وشتاب ہے ،


 

 



[1] القرآن ٧٢/١٩

[2] فتح القدیر باب الشہید مطبوعہ نوریہ رضویہ سکّھر ٢/۲٠٢

[3] المسلك المتقسط مع ارشاد الساری فصل یستحب زیارۃ اہل المعلی مطبوعہ دارالکتاب العربیۃ بیروت ص٣٤-٣٣٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن