30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہما وتقدم نحوہ للطبرانی فی المعجم الکبیر عن محمد بن مسلمۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ فی الفتوی الاولی قال العامری حسن صحیح اقول: وقولی حسن حسن صحیح لمارایت من تعدد طرقہ وقد حسن الشیخ محمد حجازی الشعرانی حدیث المعجم الکبیر۔ |
ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہما سے بھی روایت کیا۔ اور اسی کے ہم معنی حدیث طبرانی کی معجم کبیر کے حوالے سے حضرت محمد بن مسلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کی روایت پہلے فتوٰی میں گزر چکی ہے۔عامری نے کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اقول: اورمیرا اسے حسن کہنا اچّھا اور درست ہے، کیونکہ اس کے متعدد طریق ہیں۔ اور شیخ محمد حجازی شعرانی نے معجم کبیر کی حدیث کو حسن کہا ہے۔(ت) |
یہاں تو بحمد اﷲ نہ صرف اطلاق بلکہ صراحۃً تعمیمِ زمانہ ہے جس میں نمازِ جنازہ سے قبل وبعد متصل ومنفصل سب اوقات قطعًا داخل، تو جس وقت دعا کیجئے بلاشبہ عین مامور بہ اور حسن فی حدذاتہ ہے، تو جب تك کسی خاص وقت کی ممانعت شرع مطہر سے ثابت نہ ہو منع وانکارِ حکم شرع کارد وابطال ہے۔ اب وہ عدمِ نقل خصوص وعدم درودخاص کا شگوفہ جس سے حضرات منکرین امثال مسائل میں اکثر مغالطہ دیتے ہیں، رأسًاہباء منثور ہوگیا کہ جب بہ تصریح تعمیم امرشر ع وارد تو جمیع ازمنہ تحت امرداخل، پھر کسی خاص میں عدمِ ورود کیا معنی، بہ استناد اگرہوگا تو ایسا ہوگا کہ زید کہے اگرچہ قرآن عظیم میں اقیموا الصلٰوۃ وغیرہا بصیغہ عموم وارد مگر خاص میرا نام لے کر حکم کہاں ہے، تو مجھ پر فرضیتِ نماز کا ثبوت نہیں ۔آپ سے ذی ہوش سے یہی کہا جائے گا کہ جب عام نازل توتُوبھی داخل۔ اگر مدعی خروج ہے خروج ثابت کر۔ غرض ایسا مکابرہ تو مقیاس الجنون کے اعلٰی نمبر سے کچھ ہی درجے گھٹا ہوگا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ حسن فی ذاتہ کو کبھی خارج سے کوئی امرمزاحم حسن عارض ہوتاہے، جوکسی خاص مادہ میں اس کا دعوٰی کرے وہ مدعی ہے بارِ ثبوت اس کے ذمّہ ہے۔ پھر ظاہر کہ عارض اپنے عروض ہی تك مزاحم رہے گا زائل ہوتے ہی اصل حسن کا حکم عود کرے گا۔کما لایخفی علی من لہ ادنی نصیب من عقل مصیب(جیسا کہ ہراس شخص پر واضح ہے جسے عقل صحیح کا کوئی بھی حصہ نصیب ہوا ہے۔ت) ا س مقدمہ واضحہ کے بعد اُن کلماتِ فقہا ء پر نظر ڈالئے جن سے بے مایہ صاحبوں کو دھوکا ہو یا ہوشیار لوگ دانستہ عوام کو مغالطہ دیں۔
اقول: عامہ کتب میں یہ عامہ اقوال ہرگز اطلاق وارسال پر نہیں کہ بعد نماز جنازہ مطلقًا دعا کو مکروہ لکھتے ہیں، اور کیونکہ لکھتے کہ خود حضور پُرنور سید عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وصحابہ وائمہ سلف وخلف کے اقوال وافعال کثیرہ متواترہ اور انہیں فقہاء کی تصریحاتِ وافرہ وکلماتِ متظافرہ ۔ خلاصہ یہ کہ نصوصِ شریعت و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع