دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الخیر ومحض البرکات فی الحیاۃ الاولٰی والحیاۃ العلیٰی بعد الممات وعلٰی اٰلہٖ وصحبہٖ کریمی الصفات مابُعد ماضٍ وقُرب اٰت اٰمین۔

محض خیروبرکت ہمیں دنیاکی زندگی میں اور بعد موت کی بالاتر زندگی میں، اور ان کے بزرگ صفات والے آل واصحاب پر، جب تك کوئی گزرنے والادُور اورآنے والا قریب ہوتا رہے الٰہی قبول فرما۔(ت)

اواخر ماہِ فاخر حضرت مفیض المفاخر شہر ربیع الآخر     ۱۳۱۱؁ ہجری میں اس مسئلہ کے متعلق ایك سوال بعض اہل علم وسنت نے بمبئی سے بھیجا جس کا اجمالی جواب قدرے تحقیق حدیثی پر مشتمل دیا گیا،اب کہ ١٢رجب المرجب۱۳۱۱ھ کو یہ سوال کانپور مدرسہ فیض عام سے آیا اس میں صورت نازلہ شکل مسئلہ بمبئی سے جدا ہے،وہاں یہ تھا کہ بعد نماز جنازہ کے صفوف توڑ کر یہ دعا اللھم لا تحرمنا اجرہ وتفتنابعدہ واغفرلنا ولہ یامثل اس کے کی جاتی ہے، یہاں یُوں ہے کہ قبل تفرق صفوف روبقبلہ اسی ہیئت معلومہ پر قائم رہتے ہیں الخ ادائے حقِ افتاء کو بس تھا کہ اس صورت خاصہ کا حکم لکھتا مگر ممکن کہ فتوی نظرگاہ عامہ تك پہنچے اور فقیر کو تجربہ ہے کہ بہت عوام تمایز صور سے غفلت کرتے اور بعض ناظرین قصدًا بھی انہیں غلط میں ڈالتے ہیں، لہذا ایسی جگہ ہمیشہ پوری بات کا ذکر کرنا مناسب کہ من لم یعرف اھل زمانہ فھوجاھل(جو اپنے زمانہ والوں سے نا آشنا ہووہ جاہل ہے۔ت) وہاں تحقیق حدیثی تھی یہاں بعونہٖ عزّوجل ایك مقدمہ تمہید کرکے تنقیح فقہی سے کام لیجئے کہ باوصف تکرار، تکرار بھی نہ ہو اور ایضاح مرام وازاحتِ اوہام بھی بحمداﷲ تعالٰی نہایت کو پہنچے۔فاقول: وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الی ذری التحقیق(تو میں کہتا ہوں اور خداہی کی جانب سے توفیق ہے اور اسی کی مدد سے بلندی تحقیق تك رسائی ہے۔ت) سلفًا وخلفًا ائمہ اہلسنّت وجماعت رضی اﷲتعالٰی عنہم وعنابہم کا اجماع ہے کہ امواتِ مسلمین کے لئے دعامحبوب اور شرعًا مطلوب، نصوص شرعیہ آیۃً وحدیثًا بارہ ارسال مطلق واطلاق مرسل پر واردجن میں کسی زمانہ کی تقلید وتجدید نہیں کہ فلاں وقت تو مستحب ومشروع ہے او ر فلاں وقت ناجائز وممنوع۔ چند حدیثیں فتوٰی اولٰی میں گزریں، یہاں بعض احادیث تازہ ذکر کردوں کہ فیض وعطائے حضرت رسالت علیہ الصّلٰوۃ والتحیۃ محدود نہیں۔

حدیث۱: حضور پرنور سید العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

اکثر الدعاء [1] الحاکم فی مستدرك عن

دعا بکثرت کر۔ اسے حاکم نے مستدرك میں حضرت ابن عباس

 


 

 



[1] المستدرك علی الصحیحین کتاب الدعاء مطبوعہ دارالفکربیروت ۱/٥٢٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن