دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

القاری التقیید بھالکونھا افضل الحالات فھی ارجی لاجابت الدعوات اھ[1]۔ البیھقی والخطیب وابونُعَیم وابن عساکر عن انس رضی اﷲتعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم مع کل ختمۃ دعوۃ مستجابۃ[2]،احمد والترمذی وحسنہ وابن ماجۃ وحزیمۃ وحبان فی صحاحھم والبزارعن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ثلثۃ لا ترددعوتھم الصائم حین افطر٣ [3]الحدیث، الطبرانی فی الکبیر عن العرباض بن ساریۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم من صلی صلٰوۃ فریضہ فلہ دعوۃ مستجابۃ ومن ختم القراٰن فلہ دعوۃ مستجابۃ [4]، الدیلمی فی مسند الفردوس عن امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہہ من ادی فریضۃ فلہ

نمازوں کے بعد—علامہ علی قاری نے فرمایا: بعد فرائض کی تقیید اس لئے ہے کہ یہ سب افضل حالت تو اس میں قبولِ دعا کی امید زیادہ ہے اھ۔بیہقی، خطیب، ابونعیم اورابن عساکر حضرت انس رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ہر ختم قرآن کے ساتھ ایك دعا مقبول ہوتی ہے--امام احمد، ترمذی بافادہ تحسین ، ابن ماجۃ ، ابن خزیمہ ، ابن حبان اپنی صحاح میں اور بزار(اپنی مسندمیں) حضرت ابوہریرہ رضی ا ﷲتعالٰی عنہ سے راوی ہیں وُہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے: تین شخص ہیںجن کی دعا رد نہیں ہوتی ایك روزہ دار جب افطار کرے،الحدیث--طبرانی معجم کبیر میں حضرت عِرباض بن ساریہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے وُہ نبی کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: جس نے فرض نماز اداکی اس کی ایك دعا مقبول ہوتی ہے اور جس نے قرآن ختم کیا اس کی بھی ایك دعا مقبول ہوتی ہے--دیلمی مسند الفردوس میں امیرالمومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے راوی ہیں جس نے کوئی فریضہ ادا کیا خدا کے یہاں اس کی ایك

 


 

 



[1] حرز ثمین شرح حصن حصین حواشی حصن حصین اوقات الاجابۃ ص ۲۲ حاشیہ ۱۶ افضل المطابع لکھنؤ ص۱۴

[2] کنز العمال بحوالہ البیہقی عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ٢٣١٤ مطبوعہ موسستہ الرسالۃ بیروت ١/٥١٧

[3] سنن ابن ماجہ باب فی الصیام لاتر دعوتہ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۲۶

[4] المعجم الکبیر مروی عِرباض بن ساریہ رضی اﷲ عنہ حدیث ۶۴۷ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۸ /۲۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن