دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قال العلامۃ المناوی فی التیسیر تعرضو الھا بتطھیر القلب وتزکیۃ من الاکدار والاخلاق الذمیمۃ والطلب منہ تعالٰی فی کل وقت قیاما وقعودا و علالجنب و وقت التصرف فی الشتغال الدنیا فان العبد لایدری فی ای وقت یکون فتح خزائن المنن[1]۔

علامہ منادی نے تیسیر میں فرمایا: تو انہیں تلاش کرو اس طرح کہ دلوں کو کدورتوں اور بُرے اخلاق سے پاك وصاف کرلو، اور باری تعالٰی سے کھڑے، بیٹھے، لیٹے، دیناوی کام کرتے، ہروقت مانگتے رہو، اس لئے کہ بندے کو کچھ پتا نہیں کہ کس وقت رحمت کے خزانے کُھل جائیں۔(ت)

سراج المنیر میں اس کے مثل ذکر کرکے فرمایا : قال الشیخ حدیث حسن[2] (شیخ فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ت)

جب دعا کی نسبت صاف حکم ہے کہ اس میں کسل نہ کرو، بکثرت مانگو، رات دن مانگو، ہرحال مانگو۔ تو ایك بار کی دُعا پر اقتصار کیونکر مطلوبِ شرع ہوسکتا ہے۔لاجرم حضور پُرنور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے قبل نماز وبعد نماز دونوں وقت میت کے لئے دعا فرمانا اور مسلمانوں کو دعا کا حکم دینا ثابت۔

مسلم عن ام سلمۃ رضی اﷲتعالٰی عنہا قالت قال رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم اذا حضرتم المریض اوالمیت فقولوا خیرافان الملٰئکۃ یؤمنون علی ماتقولون٣[3]  وھوعنھارضی اﷲتعالٰی عنھاقالت دخل رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علٰی ابی سلمۃ وقدشق بصرہ فاغمضہ (الی ان قالت) ثم قال اللھم اغفر لابی سلمۃ وارفع درجتہ فی المھدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین واغفرلنا ولہ یارب العٰلمین وافسح فی قبرہ

امام مسلم حضرت ام سلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے راوی فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم بیمار یا میّت کے پاس آؤ تو اچھی بات بولو، اس لئے کہ ملائکہ تمہاری باتوں پر آمین کہتے ہیں--وہی امام، انہی ام سلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے راوی ہیں فرماتی ہیں:رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ابوسلمہ کی وفات پر تشریف لائے تو ابھی ان کی آنکھ کھُلبی ہوئی تھی سرکار نے بند کی(یہاں تك فرمایا) پھر سرکار نے دعاکی:اے اﷲ! ابو سلمہ کو بخش دے اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما اور پسماندان میں اس کا نیك بدل

 


 

 



[1] التیسیر شرح الجامع الصغیر حدیث ان لربکم کے تحت مذکور ہے مکتبۃ الامام الشافعی الریاض السعودیہ ۱/٣٣٩

[2] السراج المنیر شرح الجامع الصغیر حدیث مذکورہ کے تحت مطبوعہ مطبعۃ ازہریۃ مصریۃ مصر ۲/ ۱۱

[3] صحیح مسلم کتاب الجنائز مطبوعہ نورمحمد اصح المطابع کراچی ١/٣٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن