دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مستدرك حاکم و صحیح ابن حبان میں انس رضی اﷲتعالٰی عنہ سے ہے حضور اقدس صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وآلہٖ فرماتے ہیں:

لاتعجز وافی الدعاء فانہ لن یھلك مع الدعاء احد[1]۔قال فی الحرز المعنی لاتقصروا ولا تکسلوا فی تحصیل الدعاء[2]۔

دُعا میں کسل وکمی نہ کرو کہ دعا کے ساتھ کوئی ہلاك نہ ہوگا— حرزِثمین میں ہے معنٰی یہ ہے کہ دُعاء کی بجاآوری میں کوتاہی و سستی نہ کرو۔(ت)

مسند ابویعلٰی میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی،رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تدعون اﷲتعالٰی فی لیلکم ونھارکم فان الدعاء سلاح المؤمنین[3]۔

رات دن اﷲ تعالٰی سے دُعا مانگتے رہو کہ دعا مسلمان کا ہتھیار ہے۔

طبرانی کتاب الدعاء ، ابن عدی کامل، امام ترمذی، نوادر و بیہقی شعب الایمان میں بعد ابو الشیخ و قضاعی ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کرتے ہیں،حضور سرورِ عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲیحب الملحین فی الدعاء[4]۔

بیشك اﷲتعالٰی بکثرت وباربار دعا کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

طبرانی معجم کبیر میں محمد بن مسلمہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی حضور پُرنور سیّدالمرسلین صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان لربکم فی ایام دھرکم نفحات فتعرضوا لھا لعل ان یصبکم نفحۃ منھا فلا تشقون بعدھا ابدا[5]۔

یعنی تمہارے رب کے لئے زمانے کے دنوں میں کچھ عطائیں، رحمتیں، تجلّیاں ہیں توان کی تلاش رکھو (یعنی کھڑے بیٹھے لیٹے ہروقت دُعا مانگتے رہو، تمہیں کیا معلوم کس وقت رحمتِ الٰہی کے خزانے کھولے جائیں) شاید ان میں کوئی تجلی تمہیں بھی پہنچ جائے کہ پھر بد بختی نہ آئے۔

 


 

 



[1] المستدرك علی الصحیحین کتاب الدعاء مطبوعہ دارالفکر بیروت ١/٤٩٤

[2] حرزثمین شرح حصن حصین حدیث مذکور کے تحت افضل المطابع لکھنؤ ص۱۱

[3] مسند ابویعلٰی حدیث ١٨٠٦ الدعوات الخ مطبوعہ موسستہ علوم القرآن بیروت ٢/٣٢٩

[4] نوادرالاصول الاصل الثمانون والمائۃ فی الالاحاء والدعاء مطبوعہ دارصادر بیروت ص٢٢٠

[5] المعجم الکبیر مروی ازمحمد بن مسلمہ حدیث ٥١٩ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۱۹/۲۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن