30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بندے اور تیرے رسول ہیں(صلی
اﷲتعالٰی علیہ وسلم ) اور تُو اُس کا یہ حال زیادہ جاننے والا ہے ہم سے، اگر یہ
نیك تھا تو اس کی نیکی بڑھا اور اگر بَد تھا تو اسے بخش دے، اور ہمیں اس کے ثواب
سے محروم نہ کر اور اس کے فتنے میں نہ ڈال۔
(۷) تیرے اُس بندے نے صبح کی کہ الگ ہو آیا دنیا سے اور اسے چھوڑ دیا اس کے
لوگوں کے لئے، اور تیرا محتاج ہُوا اور تُو اس سے غنی ہے۔ اور بیشك یہ گواہی دیتا
تھا کہ کوئی سچّا معبود نہیں سوا اﷲ کے اور محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں صلی
اﷲتعالٰی علیہ وسلم، الٰہی !اُسے بخش دے اور اس سے درگزر ،فرما اور اُسے ملادے اس
کے نبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے۔
(٨) الٰہی ! تو اس جنازے کا پروردگار ہے، اور تونے اسے پیدا کیا، اور تونے اسے اسلام کی راہ دکھائی،اور تونے اس کی جان قبض کی، اور تو خوب جانتا ہے اُس کا چھُپا اور ظاہر حال، ہم حاضر ہوئے ہیں اور شفاعت کرنے تواسے بخش دے۔
(۹)الٰہی ! بخش دے ہمارے سب بھائیوں بہنوں کو اور اصلاح کردے ہمارے آپس میں، اور ملاپ کردے ہمارے دلوں میں۔ الٰہی ! یہ تیرا بندہ فلاں بن فلاں ہے اور ہم تو اس کو اچھا ہی جانتے ہیں اور تجھے اس کا علم ہم سے زیادہ ہے تو ہمیں اور اُسے بخش دے۔
(١٠) الٰہی ! بیشك فلاں بن فلاں تیری پناہ اور تیری امان کی رسی میں ہے تو اسے بچا سوالِ نکیرین اور عذابِ دوزخ سے کہ تو وعدہ پورا کرنے والا سب خوبیوں کا اہل ہے۔الٰہی ! تو اسے بخش دے اوراس پر رحم کر بیشك تو ہی ہے بخشنے والا مہربان
(١١) الٰہی! اسے پناہ دے شیطان سے اور قبر کے عذاب سے، الٰہی دُور کر زمین کو اس کی دونوں کروٹوں سے، اور آسمان پر لے جا اس کی روح کو، اور اسے اپنی خوشنودی عطا کر۔
(۱۲) الٰہی! بیشك تونے ہمیں پیدا کیا اور ہم تیرے بندے ہیں اور تُو ہمارا رب اور تیری ہی طرف ہمیں پھرنا ہے۔
(۱۳) الٰہی ! بخش دے ہمارے اگلے پچھلے اور زندہ اور مردہ اورخوردوکلاں اور حاضر اور غائب کو۔الٰہی ! ہمیں محروم نہ کر اُس کے ثواب سے اور ہمیں فتنے میں ڈال اُس کے بعد۔
(۱۴) اے اﷲ، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان، اے زندہ، اے پائندہ، اے نہا بنانیوالے آسمانوں اور زمینوں کے، اے بزرگی وعزت بخشنے والے! میں تجھ سے مانگتاہوں اس وسیلہ سے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ تو ہی ہے اﷲ یکتا بے نیاز کہ نہ کوئی اس کے اولاد نہ وہ کسی سے پیدا، نہ کوئی اس کے جوڑ کا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع