30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمہ ادعیہ منقولہ
(۱) الٰہی ! بخش دے ہمارے زندے اورمردے ، اور حاضر اور غائب، اورچھوٹے اور بڑے، اور مرد اور عورت کو۔ الٰہی! تو جسے زندہ رکھے ہم میں سے اُسے زندہ رکھ اسلام پر، اور جسے موت دے ہم میں سے اُسے موت دے ایمان پر۔الٰہی ! ہمیں اس میّت کے ثواب سے محروم نہ کر۔ اور ہمیں اس کے بعد فتنہ میں نہ ڈال۔
(۲) الٰہی ! اس میّت کو بخش دے، اور اس پر رحم فرما، اور اسے ہر بلا سے بچا، اوراسے معاف کر، اور ا سے عزّت کی مہمانی دے، اور اس کی قبر کو وسیع کر، اور اسے دھودے پانی اور برف اور اولوں سے، اور اسے پاك کردے گناہوں سے جیسے تو نے پاك کیا سپید کپڑا مَیل سے، اوراسے بدل دے مکان بہتر اس کے مکان سے، اور گھروالے بہتر اس کے گھر والوں سے، اور زوجہ بہتر اس کی زوجہ سے۔ اور اسے داخل فرما بہشت میں ، اور اسے پناہ دے قبر کے سوال اور دوزخ کے عذاب سے۔
(۳) الٰہی ! یہ میّت تیرا بندہ اور تیری باندی کا بچّہ گواہی دیتا ہے کہ کوئی سچّا معبود نہیں مگر ایك اکیلا تُو، تیرا کوئی شریك نہیں ، اور گواہی دیتا ہے کہ محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، یہ محتاج ہے تیری مہربانی کا اور تُو بے نیاز ہے اس کے عذاب سے، یہ اکیلا رہا دُنیا اور دُنیا کے لوگوں سے، اگر یہ سُتھرا تھا تُو اسے ستھرا فرمادے اور اگر خطاوار تھا تو اسے بخش دے۔ الٰہی ! ہمیں محروم نہ کر اسکے ثواب سے اور گمراہ نہ کر اس کے بعد۔
(۴) الٰہی ! یہ تیرا بندہ تیری بندی کا بیٹا تیری باندی کا بچّہ ہے، نافذ اس میں حکم تیرا، تونے اسے پیدا کیا جن کے یہاں کوئی غریب الوطن اُترے۔ الٰہی ! اُسے اس کی حجت سکھا دے اوراُسے اُس کے لئے محمد صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے ملادے،ا ور اُسے ٹھیك بات پر ثابت رکھ کہ یہ تیرا محتاج ہے اور تو اس سے غنی ہے، یہ گواہی دیتا تھا کہ کوئی سچّا معبود نہیں سوائے اﷲ کے، پس اُسے بخش دے اور اس پر رحم فرما، اور ہمیں اس کے ثواب سے محروم نہ کر، اور اس کے فتنے میں نہ ڈال۔الٰہی ! اگر یہ سُتھرا تھا تو اسے ستھرا فرما دے اور اگر یہ خطاکار تھا اور اسے بخش دے۔
(٥) الٰہی ! تیرا یہ بندہ اور تیری باندی کا بچّہ تیری رحمت کا محتاج ہے اور تُو اُسے عذاب کرنے سے غنی ہے، اگر نیك تھا اُس کی نیکیاں زیادہ کر اور اگر بد تھا تو اُس سے درگزر فرما۔
(۶) الٰہی! تیرا یہ بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا گواہی دیتا تھا کہ کوئی سچّا معبود نہیں مگر اﷲ، اور یہ کہ محمد تیرے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع