دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

کی برکت حاصل کرنے کو حتی الوسع حاضرین کی تین صفیں کی جائیں، اگر صفِ اخیر صرف ایك شخص کی ہو۔ یہ بات پانچ مقتدیوں میں یقینا حاصل۔ پہلی دو صفیں دو دو کی ہوں کہ دو آدمی صلٰوۃ مطلقہ میں بھی مستقل صف ہیں۔ موطائے امام مالك و مصنّف عبدالرزاق میں انس رضی اﷲتعالٰی عنہ سے ہے :

قام رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وصففت اناوالیتیم من ورائہ [1]۔

رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں نے اوریتیم نےحضور کے پیچھے صف لگائی۔(ت)

موطائے امام محمد میں عبداﷲ بن عتبہ سے ہے : موطائے امام محمد میں عبداﷲ بن عتبہ سے ہے :

قال دخلت علٰی عمر بن الخطاب بالھاجرۃ فو جدتہ یسبح فقمت ورائہ فقربنی فجعلنی بحذائہ عن یمینہ فلما جاء یرفاء تاخرت فصففناوراءہ[2]۔

میں حضرت عمر بن خطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے یہاں دوپہر کو آیا تو انہیں نفل پڑھتے ہوئے پایا، میں ان کے پیچھے کھڑاہوگیا ،انہوں نے مجھے قریب کرکے اپنے برابر دائیں کرلیا، پھر جب یرفا آگیا تو میں پیچھے ہوگیا، ہم دونوں نے ان کے پیچھے صف بنالی(ت)

اور تیسری صف ایك کی، فقہائے کرام نے کہ چھ ہی مقتدیوں کی صورت لکھی،

اوّلًا بعض صور پر اقتصار بعض دیگر کا نافی نہیں،ردالمحتار میں ہے : لا یلزم ان یکون ماسکت عنہ مخالفافی الحکم لماذکرہ کمالایخفی[3]ضروری نہیں کہ جس سے سکوت ہو وہ حکم میں اس کے مخالف ہو جو مذکور ہے جیسا کہ واضح ہے۔(ت)

ثانیًا  اقول: اس کے لئے تین سبب ہیں : اوّل صورت مذکوہ حدیث کے ذکر سے تبرک۔

دوم اس پر تنبیہ کہ چھ مقتدیوں کی صورت میں اگرچہ ہر دوشخصوں کی ہوسکتی ہے مگر بہ اتباع سنت یونہی کریں کہ

پہلی صف تین کی، دوسری دو کی، تیسری ایك کی۔

سوم کراہت انفراد کاکامل ازالہ کہ باوصف تیسر تعدد انفراد اختیار کیا، اگر کہیے چھ مقتدیوں کی اس ترتیب میں کوئی اور حکمت بھی،اقول رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے افعال کی حکمتیں خوب جانتے ہیں


 

 



[1] موطاء امام مالك جامع سبحۃ الضحٰی مطبوعہ میر محمد کتب خانہ کراچی ص١٣٧

[2] مؤطا امام محمد باب الرجلان یصلیان جماعۃ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ص١٢٤

[3] ردالمحتار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن