دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

امام احمد کی روایت مذکورہ میں بھی ایك شخص کو صف کہا کہ کرہ ان یکون الواحد صفًا[1] (اسے ناپسند کیا کہ ایك آدمی صف ہو۔ت)نہ یہ کہ الصف لایقوم بواحد اصلا(ایك آدمی سے بالکل صف بنتی ہی نہیں۔ت) اور یہیں سے ظاہر ہو گیا کہ تین آدمیوں کی صفیں نہ ہوسکنے سے اعتراض جہالت فاحشہ ہے۔فکم من شیئ یصح ضمناولایصح قصدا(بہت سی چیزیں ضمنًا ہوں تو صحیح ہیں اور قصدًا صحیح نہیں۔ت)

سابعًا کراہت انفرادصلٰوۃ مطلقہ میں ارشاد ہوئی ہے، صلٰوۃ جنازہ کا اُس سے الحاق محلِ منع ہے،تبیین الحقائق میں فرمایا:

صلٰوۃ الجنازۃ لیست بصلٰوۃ من کل وجہ وانما ھی دعاء للمیّت[2]۔

نمازِ جنازہ ہر لحاظ سے نماز نہیں، یہ تو بس میّت کے لئے دُعا ہے۔(ت)

امام نسفی کتاب کافی شرح وافی میں فرماتے ہیں:

حتی لایحنث بصلاۃ الجنازۃ لوحلف ان لایصلی فصارت کسجدۃ التلاوۃ[3]۔

اگر نماز نہ پڑھنے کی قسم کھائی تو نمازجنازہ پڑھنے سے حانث نہ ہوگا، تو یہ سجدہ تلاوت کی طرح ہوئی(ت)

اقول: بلکہ محل مقام میں صلاۃِ مطلقہ کا اُس سے بیّن تفاوت ہے۔ صلاۃ مطلقہ میں سب سے افضل صفِ اول ہے اور نماز جنازہ میں سب سے افضل صف اخیر۔صلاۃ مطلقہ میں جب تك پہلی صف پُوری نہ ہوجائے دوسری صف ہرگزنہ کی جائے گی۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

اتمواالصف المقدم ثم الذی یلیہ فماکان من نقص فلیکن فی الصف الموخر[4] رواہ احمد وابو داؤد والنسائی وابن حبان وابن خزیمۃ و الضیاء فی المختارہ عن

اگلی صف پُوری کرو پھر وہ جو اس کے بعد ہے کہ جو کچھ کمی رہے پچھلی صف میں رہے۔اسے امام احمد ، ابوداؤد، نسائی، ابن حبان ، ابن خزیمہ اور مختارہ میں ضیاء نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ

 


 

 



[1] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[2] تبیین الحقائق شرح کنزالدقائق باب الامامۃ والحدث فی الصلٰوۃ مطبوعہ مطبعۃ کبرٰی امیریہ مصر ١/١٣٧

[3] سنن ابو داؤد باب تسویۃ الصفوف مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٩٨

[4] سنن ابو داؤد باب تسویۃ الصفوف مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٩٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن