30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاحد فاقتضٰی کونہ المذہب١ [1]۔ |
صراحت فرمائی صراحت فرمائی تو اس کا تقاضا یہ ہے کہ وہ مذہب ہو(ت) |
اور بالفرض ارشاد ائمہ مجتہدین فی المسائل یا تخریجِ مسائل ہی ہو تو علی قاری کو اپنی بحث سے اس کے رد کا کیا اختیار ہے، کیاوُہ ان میں نہیں جن کو فرمایا گیا:
|
امانحن فعلینااتباع مارجحوہ وماصححوہ کمالوافتوافی حیاتھم[2]۔ |
مگر ہم پر اسی کی پیروی کرنی ہے جسے ان حضرات نے ترجیح دی اور جسے صحیح کہا جیسے اگر وُہ اپنی حیات میں فتوٰی دیتے تو ہمیں یہی کرنا تھا۔ (ت) |
جیسا کہ تصحیح القدوری للعلامہ قاسم پھر ردالمحتار میں ہے : فانہ لا یسعنامخالفتھم٣ [3]۔(کیونکہ ہمارے لئے ان کے خلاف جانے کی گنجائش نہیں۔ت)
ثانیًا اگر وہ منقول ہی ہوتی تو شروع حدیث کی نقول نصوص کتب معتمدہ فقہیہ کے خلاف مقبول نہیں،بلکہ نصوص تو نصوص کہ شروح حدیث کی تصریح صریح اشاراتِ کتب مذہب کے بھی معارض نہ مانی گئی۔شرح مشارق الانوار علامہ ابن مالك سے کہ علامہ علی قاری سے اقدم واعظم ہیں ایك مسئلہ منقول ہو ااس پر علامہ شامی نے ردالمحتار میں فرمایا :
|
ان ھذاالکتاب لیس موضوعالنقل المذہب و اطلاق المتون والشرح یردہ[4]۔ |
اس کی تالیف نقلِ مذہب کے لئے نہیں اور اطلاق متون وشروح اسکو ردکر رہی ہے۔(ت) |
ثالثًا اگربالفرض کسی کتابِ فقہ ہی میں ایك نقل شاذپائی جاتی تو نقل، مشہور کتبِ معتبرہ کثیرہ کے مقابل نہ مانی جاتی،
|
کمانص علیہ فی الشرنبلالیۃ والعقود الدریۃ وردالمحتاروغیرھاواکثرناالنقول فیہ فتاوٰنا و فی کتابنافی رسم المفتی۔ |
جیسا کہ شرنبلالیہ ، العقود الدریہ ، ردالمحتار وغیرہا میں اس کی تصریح ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اور رسم المفتی سے متعلق اپنی کتاب میں ان کی بہت سی عبارتیں نقل کی ہیں۔(ت) |
رابعًا اگرشاذ بھی نہ ہوتی جب بھی اُسی ترتیب مذکور جامع التفاریق و محیط وحلیہ وغنیہ وغیرہاپر اعتماد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع