30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الشارع صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم١ [1]۔ |
١حصولِ مغفرت کی کوشش، جیسا کہ شارع صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خبر دی ہے۔(ت) |
غنیہ شرح منیہ میں ہے :
|
یستحب ان یصفوا ثلثۃ صفوف حتی لوکانوا سبعۃ یتقدم احدھم للامامۃ ویقف ورائہ ثلثۃ دوراھم اثنان ثم واحدذکرہ فی المحیط لقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم من صلی علیہ ثلثہ صفوف غفرلہ رواہ ابوداؤد والترمذی وقال حدیث حسن والحاکم وقال صحیح علٰی شرط مسلم [2] اھ قلت رواہ احمد وابن ماجۃ وابن سعد فی الطبقات والبیھقی فی السنن وابن مندۃ فی المعرفۃ کلھم عن مالك بن ھبیرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ بالفاظ شتی وکلھافی نظری بحمداﷲتعالٰی ۔ |
تین کرنا مستحب ہے یہاں تك کہ اگر سات آدمی ہوں تو ایك شخص امامت کے لئے آگے ہواور اس کے پیچھے تین کھڑے ہوں، ان کے پیچھے دو، پھر ایک۔ اسےمحیط میں ذکر کیا ہے کیونکہ حضور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشادہے: جس پر تین صفیں نماز پڑھیں اس کی بخشش ہوجائے۔اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا۔اورترمذی نے کہا حدیث حسن ہے۔اورحاکم نے روایت کیا اور کہاصحیح برشرطِ مسلم ہے اھ میں کہتا ہوں: اسے امام احمد ، ابنِ ماجہ، طبقات میں ابنِ سعد ، سنن میں بیہقی ،معرفہ میں ابن مندہ نے بھی روایت کیا ہے۔ان سبھی محدثین نے حضرت مالك بن ہبیرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے بالفاظِ مختلفہ روایت کیا اور بحمدہ تعالٰی سب میری نطر میں ہیں۔(ت) |
رحمانیہ میں عقابیہ سے ہے :
|
لوکان القوم سبعاقاموا ثلثۃ صفوف یتقدم واحد وثلثۃ بعدہ واثنان بعدہ وواحد بعدہ لان فی الحدیث من صلی علیہ ثلثۃ صفوف غفرلہ[3] اھ قلت وافرد |
اگر سات آدمی ہوں تو تین صف میں کھڑے ہوں،ایك آگے ہو، تین اس کے بعد، دو اسکے بعد، اور ایك اسکے بعد ۔اس لئے کہ حدیث میں ہےجس کا جنازہ تین صفیں پڑھیں اس کی مغفرت ہوجائے اھ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع