دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

پڑھے ۔مثلًا تین تکبیریں فوت ہوئیں تو چوتھی امام کے ساتھ کہہ کر بعد سلام پہلی تکبیر کے ثناء پھر درود پھر دعاپڑھے اوردو٢ فوت ہوئیں تیسری امام کے ساتھ دُعا، چوتھی کے بعد سلام، پھر اول کے بعد ثناء دوم کے بعد درود، اور ایك ہی فوت ہوئی تو بعد سلام ایك تکبیر کے بعد ثناء ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۶۰: ازکانپور بوچڑ خانہ مسجد رنگیاں مرسلہ مولوی عبدالرحمن جلشانی طالبعلم مدرسہ فیض عالم ۲۳ ربیع الاول ١٣١٢ھ

ماجوابکم ایھاالعلماء رحمکم اﷲ تعالٰی اس مسئلہ میں کہ مُردہ کی نمازِجنازہ نہ پڑھی ہو تو کتنے دن تك پڑھنا جائز ہے؟

الجواب:

جب تك بدن میت کا سالم ہونا مظنون ہواور یہ امر اختلاف موسم وحال زمین وحال میّت سے جلدی ودیر میں مختلف ہو جاتا ہے ،گرمی میں جلد بگڑجاتاہے سردی میں بدیر ،زمین شور یانمك میں جلد ، سخت وغیر شور میں بدیر ،فربہ مرطوب جلد، خشك والاغر بدیر، تواس کے لئے معین نہیں کرسکتے۔

فی الدر،دفن واھیل علیہ التراب بغیر صلٰوۃ اوبھا بلاغسل صلی علی قبرہ مالم یغلب علی الظن تفسخہ من غیر تقدیر ھو الاصح ١ [1]۔

فی ردالمحتار لانہ یختلف باختلاف الاوقات حرًا وبردًا والمیت سمنًا وھزالاوالامکنۃ بحر، وفی الحلیۃ نص الاصحاب علی انہ لایصلی علیہ مع الشك فی ذلك ذکرہ فی المفید والمزید وجوامع الفقہ وعامۃ الکتب، وعﷲ فی المحیط بوقوع الشك فی الجواز اھ وتمامہ فیہا اھ ملخصین [2] واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے بغیر نماز کے، یابغیر غسل کے نماز پڑھ کر میّت کو دفن کردیاگیا اوراس پر مٹی ڈال دی گئی تو اس کی قبر پر نماز پڑھی جائے جب تك اس کے پھٹنے کا ظن غالب نہ ہو، اس میں کسی حد کی تعیین نہیں یہی اصح ہے۔ ردالمحتار میں ہے: اس لئے کہ اس میں سردی گرمی کے لحاظ سے مردے کے فرق سے، اورمقامات کے فرق سے فرق پڑتا ہے، بحر-حلیہ میں ہے کہ ہمارے علماء نے صراحت فرمائی ہے کہ اس میں شك ہو تو نماز نہ پڑھی جائےگی۔ اسے مفید،مزید، جوامع الفقہ اورعامہئ کتب میں بیان کیا ہے۔محیط میں اس کی علّت یہ بتائی کہ جواز میں شك ہوگیااھاورپُوری بات اسی میں ہے اھ بہ تلخیص۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/١٢٣

[2] ردالمحتار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن