30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
ہاتھ باندھنا سُنّت اس قیام کی ہے جس کے لئے قرار ہو، کما فی الدرالمختاروغیرہامن الاسفار(جیساکہ درمختار وغیرہ کتابوںمیں ہے۔ت) سلام وقتِ خروج ہے اُس وقت ہاتھ باندھنے کی طرف کوئی داعی نہیں، توظاہر یہی ہے کہ تکبیر چہارم کے بعد ہاتھ چھوڑ دیاجائے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۵۷: ازبنارس کچی باغ مسئولہ مولوی محمد ابراہیم صاحب ١٠ ذیقعدہ١٣٣٩ھ
بہارِ شریعت جلد ٤ میں ہے چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ کھول کر سلام پھیرے(درمختار، ردمحتار ) حالانکہ ان کتابوں میں ہاتھ کھولنے کاذکر نہیں سخت اضطراب ہے رفع فرمائیے۔
الجواب:
جس روزآپ کا سوال آیا حسنِ اتفاق سے اُس کے دوسرے دن بریلی سے مولوی امجد علی صاحب میرے ملنے کے لئے یہاں آئے میں نے اُن سے پوچھا انہوں نے فرمایا یہ مسئلہ طویل متعدد مسائل پر مشتمل ہے اوراس کے آخر میں میں نے درمختار اور ردالمحتار وغیرہما لکھا ہے۔وغیرہما سے یہاں میری مراد فتاوٰی رضویہ ہے۔ وہاں جو کچھ مذکور ہے اس کا بعض درمختار سے لیا گیا اور بعض ردالمحتار سے اور یہ مسئلہ فتاوٰی رضویہ سے ۔انتھی گلامہ ظاہر ہے کہ چوتھی تکبیر کے بعد نہ قیام ذی قرار ہے نہ اس میں کوئی ذکر مسنون ،توہاتھ باندھے رہنے کی کوئی وجہ نہیں۔ تکبیررابع کے بعد خروج عن الصلاۃ کاوقت ہے اور خروج کے لئے اعتماد کسی مذہب میں نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٥٨: نمازِ جنازہ میں تکبیر اخیر کے بعد السلام علیکم ورحمۃایك بار کہا بعد یاددہانی تکبیر کہی اور پھر سلام پھیرا۔
الجواب:
دوسری صورت میں نماز ہوجانا بھی اُسی صورت میں ہے کہ اس نے بھول کر سلام پھیرا ہو، اور اگر قصدًا پھیرا یہ جان کر کہ نمازِ جنازہ میں تین تکبیریں ہیں، تو یہ نماز بھی نہیںہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٥٩: از شہرمرادآباد محلہ مغلپورہ حصہ اول۔ مرسلہ مولوی سید اولاد علی صاحب ٩رمضان المبارك ١٣٣٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نمازِ جنازہ کا مسبوق فوت شدہ تکبیروں کو پُورا کرے تو ان میں کس کس تکبیر میں کیا کیا پڑھے؟
الجواب:
اگر جنازہ اُٹھالیا جانے کا اندیشہ ہوجلد جلد تکبیریں بلادُعا کہہ کر سلام پھیر دے ورنہ ترتیب وار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع