دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مسئلہ نمبر ۵۵: ازکلی ناگر پرگنہ پُورن پور ضلع پیلی بھیت مکان علن خان نمبر دار مرسلہ اکبرعلی شاہ   ۱۶جمادی الاولٰی ١٣١١ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نمازِ جنازہ میں مقتدی فقط سبحانپڑھ کرخاموش ہوجائیں اورکچھ نہ پڑھیں یا سبحان ،درود شریف ،دعاجو کچھ امام پڑھے مقتدی بھی پڑھیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

مقتدی بھی سب کچھ پڑھیں کہ نمازِ جنازہ میں صرف ذکر ودُعاہے قرائت قرآن نہیں، اور مقتدیوں کو صرف قرأت قرآن عظیم ہی منع باقی دُعااذکار میں وہ امام کے شریك ہیں۔

فی الرحمانیہ فی الطحطاوی یکبرون الافتتاح مع رفع الیدین ثم یقرؤن الثناء ثم یکبرون ویصلون علی النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ثم یکبرون ویستغفرون للمیت ثم یکبرون ویسلمون ولایرفعون ایدیھم فی التکبیرات الثلث ولاقرأۃ فیہا [1]۔

رحمانیہ میں ہے:طحطاوی میں ہے کہ کانوں تك ہاتھ لے جانے کے ساتھ تکبیر افتتاح کہیں، پھر ثناء پڑھیں، پھر تکبیر کہیں اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر درود پڑھیں، پھر تکبیر کہیں اور میت کے لئے اتغفار کریں پھر تکبیر کہیں اور سلام پھیریں۔بعد کی تینوں تکبیروں میں ہاتھ نہ اُٹھائیں۔اورنمازِ جنازہ میں قرأت ِ قرآن نہیں۔(ت)

خزانۃ المفتین میں ہے :

وان کان المیت غیربالغ فان الامام ومن خلفہ یقولون اللھم اجعلہ لناذخراشافعاومشفعا[2] واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

اگر میّت نابالغ ہوتو امام اورمقتدی سب کہیں گے اے اﷲ! اسے ہمارے لئے آگے جانےوالا کردے اوراسے ہمارے لئے ذخیرہ بنادے، اور شفاعت کرنے والا، مقبول الشفاعۃ کردے۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم و احکم۔(ت)

مسئلہ نمبر ٥٦:        ازلشکر کانپور محلہ توپخانہ بازار قدیم، چھوٹی مسجد ، مرسلہ محمد یوسف علی صاحب ٢٠صفر مظفر١٣٣٢ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نمازِ جنازہ میں سلام ہاتھ چھوڑنے کے بعد پھیرنا چاہئے یا قبل ہاتھ چھوڑنے کے ،افضل کیا ہے؟


 

 



[1] رحمانیہ

[2] خزانۃ المفتین

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن