دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الجواب:

اس جانماز سے دو٢ غرضیں لوگوں کی ہیں: ایك یہ اکثر نمازِ جنازہ راستے وغیرہا بے احتیاطی کے مقامات پر ہوتی ہے، مسجد کہ صاف وپاکیزہ رکھی جاتی ہے اُس میں نماز جنازہ منع ہے تو بغرض احتیاط امام کے نیچے جانماز بچھا دیجاتی ہے کہ سب مقتدیوں کے لئے اس کا مہیا کرنا دشوار ہوتا ہے اور اگر فرض کیجئے کہ وہ تمام جگہ ایسی ناپاك ہے کہ کسی کی نماز نظر بواقع نہ ہوسکے تو جانماز کے سبب امام کی تو ہوجائے گی اور اسی قدر سب مسلمانوں کی طرف سے ادا ئے فرض وابرائے ذمّہ کے لئے کافی ہے کہ نمازِ جنازہ میں جماعت شرط نہیں،دوسرے نفعِ فقیر کہ وہ جانماز بعد نماز کسی طالب علم یا اور فقیر پر تصدیق کردی جاتی ہے، اور یہ دونوں غرضیں محمود ہیں تواس کے جواز میں کلام نہیں، اورجس فقیر پر وہ تصدق کی گئی اسکی مِلك ہے کُرتا وغیرہ جو چاہے بنائے اُس میں نماز مکروہ بھی نہیں، نہ اصلًا حاجتِ اعادہ ۔ کمالایخفی(جیساکہ واضح ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۵۳:       ازمنڈی ہلدوانی ،ضلع نینی تال ، مرسلہ حفیظ احدمستری                  ٢٩ ربیع الآخر ١٣٣٦ھ

نماز جنازہ کے وقت امام کے سامنے جو جانماز بچھاتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

جائز ہے وقد بینا الحکمۃ فیہ فی فتاوٰنا(اور اس کی حکمت ہم نے اپنے فتاوٰی میں بیان کی ہے۔ت)

مسئلہ نمبر ٥٤:        ٢٣شوال ۱٣٢٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك بزرگ کے مزار پر چادریں چڑھائیں، اور زیات کے مجاور نے اپنے قبضہ میں لاکر ان چادروں کو عمرو کے ہاتھ فروخت کیا اور عمرو نے بکر کے ہاتھ،پس اس حالت میں بکر نے اس کا اوڑھ کر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

اگر تصریحًا عُرف ورواج سے یہ امر ثابت ہے کہ وہ چادریں مجاوروں کے لینے کے لئے چڑھائی جاتی ہیں تو مجاور مالك ہوگیااور بیع جائز ہوئی اوراُسے اوڑھ کر نماز پڑھنے میں حرج نہیں،اوراگر چادراس لئے چڑھائی کہ مزار پر رہے تو وُہ ملك زید پر باقی ہے اور بیعین اس کی اجازت پر موقوف ہیں ،اگر جائز کردے گا نافذ ہوجائیں گی ورنہ باطل۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن