دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الجواب:

صورتِ مستفسرہ میں جواز تو یقینی ہے۔ رہی کراہت اُس کے لئے بھی کوئی وجہ نہیں۔ نہ فقیر کو یاد کہ کسی کتاب میں اُسے منع لکھا ہو۔ دُرمختار میں جو اس مقدار کوجس سے امام ومقتدی میں امتیاز پایا جائے مکروہ لکھا وہاں بلندیِ موضع میں کلام ہے یعنی امام کو مقتدیوں سے اتنا اونچا کھڑاہونا مکروہ ہے جس سے امتیاز واقع ہو اور وجہ اس کی حدیث میں نہی آنا اور اہلِ کتاب سے مشابہت پایاجانا ہے کہ یہود وعنود اپنے امام کے لئے جائے بلند مقرر کرتے ہیں یہاں تك کہ نہی ومشابہت ثابت نہیں تو کراہت پر بھی حکم نہیں دے سکتے۔

فی الدرالمختار وانفرادالامام علی الدکان للنھی وقدرالاتفاع بذراع ولابأس بمادونہ وقیل مایقع بہ الامتیاز ھوالاوجہ١ [1]۔ فی ردالمحتار قولہ للنھی وھوما اخرجہ الحاکم انہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نھی ان یقوم الامام فوق ویبقی الناس خلفہ وعللوہ بانہ تشبہ باھل الکتاب فانھم یتخذون لامامھم دکانًا٢[2]۔ اھ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم صلی اﷲ تعالٰی علیہ سیدنا ومولٰنامحمد وعلی اٰلہ وصحبہ اجمعین وبارك وسلم اٰمین۔

دُرمختار میں ہے : امام کا تنہا کسی دُکان (اونچی جگہ) پر کھڑاہونا مکروہ ہے کیونکہ اس سے ممانعت آئی ہے اونچائی کی مقدار ایك ہاتھ ہے اس سے کم ہو توحرج نہیں اور کہاگیا کہ بس اتنی اونچائی جس کی وجہ سے وُہ ممتاز نظر آئے اوریہی اوجہ ہے۔ردالمحتار میں ہے : ممانعت کی حدیث وُہ ہے جسے حاکم نے روایت کیا کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ امام اوپر کھڑا ہو اور لوگ اسکے پیچھے نیچے رہیں۔ علماء نے اس کی علّت یہ بتائی ہے کہ اس میں اہل کتاب سے مشابہت ہے اس لئے وُہ امام کے لئے کوئی اونچی جگہ بناتے ہیں،بحر ،اھ۔اورخدائے پاك وبرتر خوب جاننے والا ہے،اﷲ تعالٰی کی رحمت ، برکت اور سلام ہو ہمارے آقا ومولو محمد رسول اﷲ اور ان کی آل واصحاب سب پر ۔الٰہی قبول فرما۔ (ت)

مسئلہ نمبر ٥٢:        ۲۲شوال المکرم ١٣٢٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مُردہ کے نماز پڑھانے کے واسطے جو جا نماز ملتی ہے اس سے کُرتا اور کچھ کپڑا بنانا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر جائز نہیں تو اس سے جونمازِ مفروضہ پڑھی گئی ہووُہ لوٹائی جائے گی یا نہیں؟ اوراس کفن سے یہ جانماز کے واسطے کپڑا نکالنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٢

[2] ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/٤٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن